امریکن پائی
اجزاء:
انڈر کٹ ----------------- (باریک کٹا ہوا) 200گرام
پف پیسٹری کا آٹا -------- 2/1کلو
پیاز --------------------- (باریک کٹی ہوئی) 1عدد
کُٹی ہوئی کالی مرچ ------ ایک کھانے کا چمچہ
وار چسٹر شائر ساس ----- 3کھانے کے چمچے
مسٹرڈ پیسٹ ------------- 1چائے کا چمچہ
پسا ہوا لہسن ادرک ------- ایک کھانے کا چمچہ
انڈہ (پھینٹا ہوا) ----------- 1عدد
نمک --------------------- حسبِ ذائقہ
تیل ---------------------- 3کھانے کے چمچے
ترکیب:
کڑاہی میں تیل گرم کرکے پیاز سنہری کریں، پھر لہسن ادرک بھون کر انڈر کت کا پانی خشک ہونے تک بھونیں آنچ ہلکی کرکے مسٹرڈ پیسٹ ، کالی مرچ، وار چسٹر شائر ساس اور نمک ملا کر پکنے دیں۔آٹے کی 2روٹیاں بیل کر ایک روٹی کو پانی ڈش میں سیٹ کریں۔اس کے درمیان میں انڈرکٹ ڈالیں، کناروں کو خالی رکھیں۔انڈے کو برش سے پف پیسٹری کے کناروں پر لگائیں اور دوسری روٹی رکھ کر کانٹے سے کناروں سے دبائیں۔ اضافی آٹے کی پٹیاں کے کناروں پر لگائیں اور دوسری روٹی رکھ کر کانٹے سے کناروں سے دبائیں ۔ اضافی آتے کی پٹیاں کاٹ کر پیسٹری کے اُوپر لگائین۔ کانٹے سے روٹی کے درمیان میں سوراخ کریں اور انڈے کو پوری پائی پر لگا کر پہلے سے گرم اوون میں200ڈگری سینٹی گریڈ پر 2/1گھنٹے تک پکائیں اور 10منٹ تک گرل بھی جلا کر رکھیں ۔ 2/1گھنٹے کے بعد پانی نکلالیں اور گرم گرم پیش کریں۔
Zakir Qureshi,Posted By: kashaf,
Add Your Recipe