Aloo Ke Samose Recipe in Urdu

Find delicious Aloo Ke Samose recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Aloo Ke Samose recipe is one of the common and most searched dishes in the Snacks And Appetizers recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Aloo Ke Samose recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Aloo Ke Samose
chef Recommended By Chef
time-clock 00.00 To Prep
time-clock 00.20 To Cook
As Desired Servings
Tips About Recipe

2687 Views 0 Comments

آلو کے مزیدار سموسے
اجزاء:
سموسے کھانے کا دل تو چاہتا ہے لیکن بازار جاکر پٹیاں لانے کے لئے کوئی نہیں تو کیا ہوا آپ خود ہیں نا! گھر ہی میں سارا کام تیار کریں وہ بھی ایسے آسانی سے کہ گھر والے بھی حیران رہ جائیں۔

ترکیب:
٭ پٹیاں بنانے کے لئے ایک کپ میدہ، دو چمچ اجوائن پاؤڈر، چار چمچ گھی اور دو چمچ زیرہ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح آٹا گوندھ لیں اور اس پر آئل لگا کر پلاسٹک سے ڈھک دیں۔

٭ آدھ کلو آلوؤں کو دھو کر ابالیں اور کرش کرلیں پھر پین میں آئل گرم کرکے آلوؤں کو ڈالیں اور اس میں ایک پسی ہوئی پیاز بھون لیں، ساتھ ہی زیرہ، ادرک لہسن کا پیسٹ، ہلدی، لال مرچ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، کالی مرچ پاؤڈر، گرم مصالحہ اور چاٹ مصالحہ ڈال کر اچھی طرح دس منٹ پکائیں۔

٭ آٹے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنالیں اور تھوڑی سی موٹی روٹی بیل لیں۔ روٹی کو چھری کی مدد سے دوحصوں میں تقسیم کرلیں۔ ایک حصے کو الگ کردیں اور باقی حصے کو مزید بیل لیں۔ اب روٹی کے ایک سرے سے تکون کی شکل میں موڑیں اور اس کے برعکس سائیڈ کو بھی اسی تکون کی طرح موڑیں کہ سموسے کی نوک بن جائے اس کو پانی کی مدد سے چپکائیں۔

٭ اب اس میں پکے ہوئے مصالحے دار آلو بھریں اور روٹی کے نچلے حسے کو کھینچ کر بڑا کریں اور آپس میں چپکالیں۔ ٭ اسی طرح سے تمام سموسے تیار کرکے تھوڑی دیر رکھ دیں۔ اور پھر آئل میں ڈیپ فرائی کرلیں۔ تو بن گئے سموسے بھی آسانی سے اور پٹیاں بنانے میں دیر بھی نہیں لگی۔

ٹپ:
٭ آٹے کو ایک گھنٹے پہلے گوندھیں اور بتائے گئے طریقے سے پٹیاں بناتے جائیں۔
٭ آپ چاہیں تو سموسوں کو ہلکا سا فرائی کرکے خشک کرلیں اور ان کو فریز بھی کرسکتی ہیں۔
Posted By: razia, Hyderabad

Find out the Aloo Ke Samose Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Snacks And Appetizers. Aloo Ke Samose is very famous in desi people. At KFoods you can find Aloo Ke Samose and all the urdu recipes in a very easiest way.

Aloo Ke Samose

Aloo Ke Samose in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Snacks And Appetizers.

Reviews & Comments