Thyroid Ka Asan Gharelu Ilaj

Thyroid Ka Asan Gharelu Ilaj
Posted By: Humaira 3680 Views 0 Comments Dec 21, 2022


مجھے تھائی رائیڈ کی بیماری تھی، لیکن اب ختم ہوگئی ۔۔ ڈاکٹر بلقیس کا بتایا ہوا یہ طریقہ جس نے خاتون کی بیماری کا علاج کردیا

ڈاکٹر بلقیس کی ایک مریضہ بتاتی ہیں کہ مجھے تھائی رائیڈ تھا جس کی وجہ سے کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن جب سے میں نے ڈاکٹر بلقیس سے علاج کروایا اور ان کے بتائے گئے نسخے استعمال کیے میرا 9 ماہ میں مرض ٹھیک ہوگیا۔
تھائی رائیڈ کو ختم کرنے کا ڈاکٹر بلقیس کا طریقہ:

ٹپ 1:

اجزاء:

ریت، اجوائن

استعمال کیسے کریں؟

٭ ریت اور اجوائن کو توے پر گرم کریں اور اس وقت تک گرم کریں کہ جب تک یہ نیم گرم نہ ہو جائے، پھر اس کو ہاتھ لگا کر دیکھیں اگر زیادہ گرم ہے تو اس کو تھوڑا سا ٹھنڈا کرلیں۔ اس کو ململ کے کپڑے پر رکھ کر پوٹلی بنائیں اور اپنے گلے کی سکائی کرلیں۔ یہ عمل دن میں 2 مرتبہ کریں۔

ٹپ 2:

اجزاء:

خشک دھنیہ، دودھ، چینی، پانی، دارچینی، چھوٹی الائچی، ادرک، اسگندھ ناگوری، گرین ٹی، ہلدی، سونف

استعمال کیسے کریں؟

٭ خشک دھینے کو دودھ میں اچھی طرح پکا کر پینے سے بھی یہ مسئلہ حل ہوتا ہے۔ دن میں ایک کپ پی لیں۔ اس میں چینی اگر ڈالنی ہو تو آدھا چمچ ہی استعمال کریں۔
٭ ایک پین میں 2 کپ پانی ڈالیں اس میں اسگندھ ناگوری کی 2 سے 3 لکڑیاں شامل کریں ساتھ ہی آدھا چائے کا چمچ ہلدی ڈالیں اور اتنا پکائیں کہ پانی ایک کپ رہ جائے، اب اس چائے کو چھان کر اس میں گرین ٹی کا ایک ٹی بیگ ڈالیں اور اس چائے کو دن میں 2 مرتبہ روزانہ گرما گرم پیئیں، اس چائے کے استعمال سے بڑھتا وزن کنٹرول ہوگا۔ اور آپ کا ہائپو تھائی رائیڈ کنٹرول ہو جائے گا۔
٭ د ار چینی، 2 چھوٹی الائچی، آدھا چائے کا چمچ سونف اور ادرک کا ایک ٹکڑا آدھا کپ پانی میں ڈال کر اچھی طرح ابال لیں۔ جب ایک کپ پانی رہ جائے تو آدھا گرم ہونے پر پی لیں۔
٭ تھائی رائیڈ کو کنٹرول کرنے کے لیے سونف کا پانی روزانہ دن میں 2 کپ کسی بھی وقت استعمال کریں۔ یہ ٹپس آپ کو بھی فائدہ پہنچائیں گیں۔

In Dr Bilquis Tips section you can check Thyroid Ka Asan Gharelu Ilaj in most easiest way. Find Thyroid Ka Asan Gharelu Ilaj in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Thyroid Ka Asan Gharelu Ilaj totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Thyroid Ka Asan Gharelu Ilaj.

Reviews & Comments
jpg