Hazma Karne Wali Phakki

Find effective Dr Bilquis Tips in Urdu for safeguarding Hazma Karne Wali Phakki. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Hazma Karne Wali Phakki. Dive into a rich repository of Dr Bilquis Tips, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Dr Bilquis Tips in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Hazma Karne Wali Phakki. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Hazma Karne Wali Phakki
Posted By: Shaista 1311 Views 0 Comments Jun 29, 2023


کھانا ہضم ہونے میں مسئلہ کرتا ہے؟ جانیئے ڈاکٹر بلقیس شیخ کی ہاضمے کے لیئے بنائی گئی بہترین چورن کی ترکیب، جو قبض کا مسئلہ بھی حل کرے

ہاضمے کا مسئلہ اکثر لوگوں کو رہتا ہے جس کی وجہ سے کھانا کھانے کے بعد پیٹ میں درد، مروڑ، بھاری پن، سینے میں جلن اور کھٹی ڈکاریں وغیرہ آتی ہیں جو کہ بے چین کردیتی ہیں۔ کچھ لوگ اس سے بچنے کیلیئے کھانے کے بعد چورن کا استعمال کرتے ہیں پر چونکہ وہ کافی کھٹی ہوتی ہے اسلیئے سب نہیں کرپاتے۔
اس مسئلے کے پیشِ نظر ڈاکٹر بلقیس شیخ نے ایک ہاضم چورن کے نام سے ایک ریمیڈی شئیر کی ہے جو نہ صرف کھٹائی اور گرم مصالحوں سے پاک ہوگا بلکہ آپ کے نظامِ ہضم کو بھی بہتر بنائے گا۔

ہاضم چورن بنانے کا طریقہ:

۔ سفید تل 50 گرام
۔ سونف 50 گرام
۔ سفید زیرہ 50 گرام
۔ بادام 50 گرام
۔ ثنا کے پتے 15 پتے
۔ منٹ کرسٹل/ سخت پودینہ 5 گرام
٭ فرائی پین میں ان تمام چیزوں کو علیحدہ علیحدہ روسٹ (بھون) کر لیں، تا کہ ان کے اندر موجود نمی ختم ہوجائے اور یہ ہلکے براؤن ہوجائیں۔
٭ اسکے بعد ان سب کو مکسر گرینڈر میں ڈال کر اسکا پاؤڈر بنا لیں اور ایک کانچ کی بوتل میں بھر کے رکھ دیں۔
٭ اب 1 چمچ چورن روزانہ کھانے کے بعد کھا لیں، چاہیں تو دہی میں ڈال کر بھی کھا سکتے ہیں۔
٭ اس سے آپ کا ہاضمہ اچھا رہے گا اور پیٹ کے مسائل بھی دور ہوں گے۔

In Dr Bilquis Tips section you can check Hazma Karne Wali Phakki in most easiest way. Find Hazma Karne Wali Phakki in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Hazma Karne Wali Phakki totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Hazma Karne Wali Phakki.

Reviews & Comments
jpg