Phiktari Ke Fayde

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Phiktari Ke Fayde regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Phiktari Ke Fayde enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Phiktari Ke Fayde experience. At Dr Bilquis Tips, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Phiktari Ke Fayde
Posted By: Shaista 57144 Views 0 Comments Jul 14, 2023


ایک پھٹکری اور ڈھیروں فوائد، جانیئے ڈاکٹر بلقیس کے بتائے ہوئے طریقے سے پھٹکری استعمال کرنے کے زبردست فوائد

پھٹکری کو کئی امراض سے نجات کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ساتھ ہی اسے پانی کو صاف کرنے کے لئے ٹینک میں بھی ڈالا جاتا ہے، اس کے علاوہ اس کے کیا حیرت انگیز فوائد ہیں اور اسے کیسے استعمال کرنا ہے آیئے ڈاکٹر بلقیس شیخ کے بتائے ہوئے چند نسخے جان لیتے ہیں۔

پھٹکری سے کئی بیماریوں کا آسان علاج

3 سے 4 کپ پانی میں ایک چٹکی پسی ہوئی پھٹکری شامل کر کے اس پانی سے اگر کلیاں کی جائیں تو منہ کا السر ختم ہو جاتا ہے اور دانے چھالے، زخم بھی سوکھ جاتا ہے۔
اگر بچوں کو چوٹ لگ جائے اور خون نکلنے لگے تو زخم کو جراثیم سے پاک کرنے اور خون کو روکنے کے لئے بتایا گیا پھٹکری کا پانی چوٹ پر بہا دیں اور اس پانی میں روئی بھگو کر زخم صاف کریں۔
گرمی یا شدید سردی کی وجہ سے اگر ناک سےخون آنے لگے تو ایک روئی کو بتائے گئے پھٹکری کے پانی میں بھگو کر اسے ناک کے دونوں سوراخ پر لگائیں اس سے خون آنا بند ہو جائے گا۔
جلد کے کھلے مسام کو بند کرنے کے لئے اور جھائیاں جھریاں دور کرنے کے لئے اس پانی میں روئی ڈبو کر اسے چہرے پر لگائیں اور سوکھنے دیں تو مسام بند ہو جائیں گے۔
اگر زیادہ پسینہ آتا ہے اور پریشانی کا سبب بنتا ہے تو آپ تو اس پانی کو بغلوں میں لگائیں اور اس پانی کو پورے جسم پر کسی کپڑے کی مدد سے لگائیں تو پسینہ کم آئے گا۔

In Dr Bilquis Tips section you can check Phiktari Ke Fayde in most easiest way. Find Phiktari Ke Fayde in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Phiktari Ke Fayde totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Phiktari Ke Fayde.

Reviews & Comments
jpg