کنگھی کرتے ہوئے بال جھڑنے سے پریشان ہیں تو یہ ٹوٹکہ آپ کے لئے۔۔ ڈاکٹر بلقیس نے بتایا پیاز کا تیل نکالنے کا ایسا طریقہ جو بالوں کا جھڑنا کرے کم اور بنائے سیاہ، گھنا ، چمکداربال چہرے کے لئے فریم کا کام کرتے ہیں۔ سیاہ، چمکدار اور گھنے بال مرد اور عورت دونوں کے حسن میں اضافہ کرتے ہیں۔ اسی لئے اگر بال جلد سفید ہونے لگیں یا جھڑنے لگیں تو حسن تو ماند پڑتا ہی ہے اور ساتھ ہی متاثرہ شخص کا اعتماد کمزور پڑنے لگتا ہے۔بالوں کے مسائل سے نجات کے لئے پیاز کی افادیت کو جھٹلایا نہیں جاسکتا۔ پیاز سلفر سے بھرپور ہوتی ہے۔ اس کا رس یا تیل بنا کر استعمال کرنے سے سفید بال سیاہ ہونے لگتے ہیں اور گنج پن بھی ختم یونے لگتا ہے۔ البتہ سلفر کی زیادتی نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتی ہے کیوں کہ اس سے جلد پر الرجی ہوسکتی ہے اس لئے پیاز کا استعمال ہفتے میں 1 سے 2 بار کرنا کافی ہوگا۔
In Dr Bilquis Tips section you can check Girty Balon Ka Asan Ilaj in most easiest way. Find Girty Balon Ka Asan Ilaj in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Girty Balon Ka Asan Ilaj totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Girty Balon Ka Asan Ilaj.