دائمی قبض سے نجات کے لئے ! ڈاکٹر بلقیس قبض کو اُم الامراض یعنی تمام امراض کی اماں کہا جاتا ہے اور ہم میں سے اکثر اس بیماری میں مبتلاء ہوتے ہیں خصوصاً بچے اور وہ والدین کو بتانے میں شرم محسوس کرتے ہیں اگر اس کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو مزید بیماریاں جنم لے لیتی ہیں ۔اور والدین کو بھی چاہیے کہ اگر بچے واش روم میں زیادہ وقت لگا رہے ہیں تو اُن سے پوچھیں کہ کوئی مسئلہ تو نہیں ان پر نگرانی رکھیں،ہوسکتاہے وہ اس مرض میں مبتلاء ہو اور بتانے میں شرم محسوس کررہاہو۔ ذیل میں مشہور ہربلسٹ اور ہر دلعزیز ڈاکٹر بلقیس یہ ایک نسخہ بتار ہی ہیں جسے روزانہ کھانے کے بعد چھوٹی گولی کی مقدار کے برابر کھایا جائے تو بہت جلد اس دائمی قبض سے نجات مل سکتی ہے ۔اجزاء : انجیر سنامکی چھوٹی ہڑ منقہ (بیج نکال کر پھینک دیں )بنانے کا طریقہ : تمام اجزاء کو ہم وزن لے کر پیس لیں ۔اس پیسٹ کو ہاتھ سے آٹے کی طرح گوند ھ لیں تاکہ یکجان ہوجائے ۔اسکی چھوٹی چھوٹی گولیاں بنا کر رکھ لیں ۔روزانہ کھانے کے بعد ایک گولی کھائیں ۔نوٹ: شوگر کے مریض اس کا استعمال کم کریں ۔کام کی بات : اگر درج بالا نسخہ اچھا لگے تو اپنے دیگر دوستوں کے ساتھ شیئر کریں ۔تاکہ جو شرم کی وجہ سے کسی کو بتا نہیں سکتے وہ بھی مستفید ہوجائیں ۔
Qabz Ka Totka | Constipation Treatment in Urdu
In Dr Bilquis Tips section you can check Daimi Qabz Se Nijat Kay Liye in most easiest way. Find Daimi Qabz Se Nijat Kay Liye in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Daimi Qabz Se Nijat Kay Liye totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Daimi Qabz Se Nijat Kay Liye.
Pls let me know why diabetic patient should not use