Zubab Rana Faces Backlash Over Her Abaya Style
ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ زباب رانا ایک ایسا نام ہیں جو ہمیشہ اپنی اداکاری اور انداز سے ناظرین کے دل جیت لیتی ہیں۔ وہ کبھی معصوم کردار نبھاتی ہیں تو کبھی منفی رول میں سب کو حیران کر دیتی ہیں۔ ان کی خوبصورتی، اعتماد اور منفرد فیشن سینس ہمیشہ سوشل میڈیا پر گفتگو کا حصہ رہتا ہے۔
زباب رانا نہ صرف کرداروں کے انتخاب میں نیاپن لاتی ہیں بلکہ لباس کے معاملے میں بھی بے خوف انداز رکھتی ہیں۔ کبھی وہ ساڑھی میں نظر آتی ہیں تو کبھی مغربی انداز کے ڈریسز میں۔ مگر اس بار ان کا فیشن تجربہ الٹا پڑ گیا۔
حال ہی میں زباب رانا کو عبایا پہنے دیکھا گیا، لیکن یہ عبایا مکمل طور پر بند نہیں تھا۔ انہوں نے اسے جینز اور ٹاپ کے ساتھ اسٹائل کیا، جس سے ان کا پورا لُک عام روایتی انداز سے بالکل مختلف لگ رہا تھا۔ بس پھر کیا تھا — سوشل میڈیا پر شروع ہوگئی تنقید کی طوفانی لہر۔
کسی نے تبصرہ کیا کہ، آپ کا عبایا خود ایک اور عبایا مانگ رہا ہے۔
ایک صارف نے لکھا، عبایا کا مطلب جسم چھپانا ہوتا ہے، دکھانا نہیں۔
جبکہ ایک اور نے سخت الفاظ میں کہا، عبایا کی توہین پر شرم آنی چاہیے آپ کو۔
زباب رانا کی یہ تصاویر دیکھ کر مداحوں کی آراء دو حصوں میں بٹ گئیں — کچھ نے کہا کہ فیشن اپنی پسند ہے، ہر کسی کو آزادی ہے کہ وہ جیسا چاہے ویسا پہنے، جبکہ دوسروں کا کہنا تھا کہ عبایا مذہبی علامت ہے، اسے محض فیشن اسٹیٹمنٹ کے طور پر نہیں اپنانا چاہیے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Zubab Rana Faces Backlash Over Her Abaya Style and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Zubab Rana Faces Backlash Over Her Abaya Style to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.