یورک ایسڈ ہمارے خون میں پایا جانے والا ایک مادہ ہے۔ یہ اس وقت بنتا ہے جب ہمارا جسم پیورین نامی کیمیکل کو توڑتا ہے۔ زیادہ تر معاملات میں یورک ایسڈ خون میں گھل مل جاتا ہے اور گردوں کے ذریعے پیشاب کے راستے جسم سے باہر نکل جاتا ہے۔ آج کے دور میں یہ مسئلہ بہت عام ہو گیا ہے، اگر جسم کے خون میں یورک ایسڈ کی مقدار بڑھ جائے تو جوڑوں کے مسائل، گردے کی بیماری، ہارٹ اٹیک جیسی خطرناک بیماریاں جنم لے سکتی ہیں۔
جب جسم میں یورک ایسڈ کی سطح بڑھ جاتی ہے تو یہ ایک بیماری کا باعث بنتا ہے جسے ہائپر یوریسیمیا کہتے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے اگر اس مسئلے کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ ہڈیوں، جوڑوں اور ٹشوز کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ گردوں کے امراض اور دل کے امراض کا سبب بھی بنتا ہے۔
آج ہم آپ کو بتائیں گے کچھ ایسی غذائیں جنھیں آپ اپنی روزمرہ غذا میں شامل کر کے اس مسئلے سے بچ سکتے ہیں
وٹامن سی:
اپنی روزمرہ خوراک میں وٹامن سی بڑھانے اور ایسے پھلوں جن میں وٹامن سی زیادہ ہو جیسے کینو، مالٹا اور چکوترہ وغیرہ کو شامل کرنے سے یوریک ایسڈ کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔
کم چکنائی والی غذائیں:
کئی مطالعات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ کم چکنائی والی ڈیری مصنوعات کھاتے ہیں ان کے جسم میں یورک ایسڈ کی سطح کم ہوتی ہے۔ خوراک میں کیلشیم سے بھرپور غذا شامل کرنے سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں اور جوڑوں کے درد کا مسئلہ بھی کم ہوتا ہے اس لیے کم چکنائی والا دودھ، دہی وغیرہ لازمی استعمال کرتے رہیں۔
پلانٹ فوڈز:
اگر پودوں پر مشتمل غذا، تازہ پھل، سبزیاں اور ڈرائی فروٹس وغیرہ کو روزانہ کی خوراک میں شامل کر لیا جائے تو یوریک ایسڈ سمیت کئی بیماریوں کو پیدا ہونے سے روکا جا سکتا ہے۔
اومیگا تھری فیٹی ایسڈ:
اومیگا تھری ایک ایسی چکنائی ہے جو ہمارے سارے جسم کی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے اور یہ چکنائی ہمیں سمندری کھانوں یعنی مچھلی وغیرہ سے حاصل ہونے کیساتھ ساتھ کئی پودوں جیسے السی، اخروٹ وغیرہ سے بھی حاصل ہوتی ہے۔
یورک ایسڈ بڑھانے والی غذائیں:
کچھ ایسی غذائیں ہیں جن میں پیورین کی زیادہ مقدار ہوتی ہے خاص طور پر کلیجی، سرخ گوشت، گردے، کپورے اور مغر وغیرہ۔ یہ جسم میں یورک ایسڈ کی بلند سطح کا باعث بنتے ہیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Uric Acid Control Karne Wali Ghiza and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Uric Acid Control Karne Wali Ghiza to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.