کیا کسی نے سوتے ہوئے بھی وزن کم کیا ہے؟ جی ہاں بالکل اگر سونے سے پہلے چند چیزوں کا خیال رکھا جائے تو سوتے ہوئے بھی وزن کم ہو سکتا ہے۔

کیا کسی نے سوتے ہوئے بھی وزن کم کیا ہے؟ جی ہاں بالکل اگر سونے سے پہلے چند چیزوں کا خیال رکھا جائے تو سوتے ہوئے بھی وزن کم ہو سکتا ہے ۔ یہاں ہم آپ کووزن کم کرنے کے ایسے آسان طریقے بتائیں گے جس پر عمل کرکے آپ سوتے ہوئے بھی سلم اور سمارٹ بن سکتے ہیں ۔ سونے سے پہلے یہ کام ضرور کریں ۔

1۔ نیند پوری کرنا ضروری ہے

سوتے ہوئے وزن کم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ وقت پہ سونے کی اہمیت کو سمجھیں ۔ جسم میں موجود ہارمونز لیپٹن اور گریلن وزن کم کرنے میں معاون ہوتے ہیں ۔ جو لوگ پوری نیند لیتے ہیں ان کے جسم میں گریلن کم اور لیپٹن لیول زیادہ ہوتا ہے جس سے سارا دن بھوک کنٹرول میں رہتی ہے ۔ اس لئے نیند مکمل کرنے کی کوشش کریں۔

2۔ گرین ٹی پئیں

سونے سے پہلے سبز چائے پینے سے اسٹریس ہارمونز میں کمی آتی ہے جو بھوک بڑھاتے ہیں اور چربی جمع کرتے ہیں۔

3۔ چکن کھائیں

جی ہاں گوشت کا استعمال جسم میں ٹرائپٹو فین نامی امائنو ایسڈ بناتا ہے جس سے نیند اچھی آتی ہے ۔ سوتے ہوئے وزن کم کرنے لئے دن میں کم از کم ایک چوتھائی گرام چکن ضرور لیں۔

4۔ ہلکی پھلکی ورزش کریں

اگر آپ صبح سویرے ورزش کرنے کے عادی ہیں تو اس کثرت کا آپ کے سونے کے دوران وزن کم کرنے کے نظام پر کوئی اثر مرتب نہیں ہوگا ۔ لہذا تھوڑی ورزش سونے سے پہلے بھی کریں۔

5۔ ذہنی تناؤ دور کریں

جسم اگر سوتے ہوئے اسٹریس فری نہیں ہوگا تو چربی نہیں گھلے گی لہذا سونے سے پہلے اپنے ذہن کو تمام تر فکروں سے آزاد کرنے کی کوشش کریں۔

6۔ پروٹین شیک پئیں

سونے سے قبل پروٹین شیک کا استعمال میٹابولزم کو بہتر بناتا ہے ۔ ریسرچ کے مطابق خالی پیٹ کے مقابلے اگر سونے سے قبل 30گرام تک اسنیک جیسے پروٹین شیک پیا جائے تو اگلی صبح میٹابولزم زیادہ اچھا رہے گا۔

7۔ کمرے میں ٹھنڈک کا انتظام

نئی تحقیق کے مطابق سوتے ہوئے اے سی چلانے یا کمرے کو ٹھنڈا کرنے سے سوتے ہوئے چربی گھلنے کا عمل تیز ہو جاتا ہے ۔ ٹھنڈ میں جسم میں موجود فیٹس جسم کر گرم رکھنے کے لئے استعمال ہونا شروع ہو جاتے ہیں جس سے وزن کم ہونے لگتا ہے۔

Sotay Huye Wazan Kam Karne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sotay Huye Wazan Kam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sotay Huye Wazan Kam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2680 Views   |   03 Mar 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کیا کسی نے سوتے ہوئے بھی وزن کم کیا ہے؟ جی ہاں بالکل اگر سونے سے پہلے چند چیزوں کا خیال رکھا جائے تو سوتے ہوئے بھی وزن کم ہو سکتا ہے۔

کیا کسی نے سوتے ہوئے بھی وزن کم کیا ہے؟ جی ہاں بالکل اگر سونے سے پہلے چند چیزوں کا خیال رکھا جائے تو سوتے ہوئے بھی وزن کم ہو سکتا ہے۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا کسی نے سوتے ہوئے بھی وزن کم کیا ہے؟ جی ہاں بالکل اگر سونے سے پہلے چند چیزوں کا خیال رکھا جائے تو سوتے ہوئے بھی وزن کم ہو سکتا ہے۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔