الرجی ہو زخم ہو یا خون رُک نہ رہا ہو۔۔ جانیں سستے گیندے کے پھول کے مہنگے سونے جیسے انمول فائدے، جو آپ کے ہزاروں روپے بچائیں

اللّٰہ تعالیٰ نے انسانوں کیلیئے بے شمار نعمتوں کا خزانہ دنیا میں رکھا ہوا ہے جس سے انسان فائدہ حاصل کرسکتا ہے، جن میں مختلف قسم کی جڑی بوٹیاں، پھل، سبزیاں اور پھول پتّے وغیرہ شامل ہیں۔

ایسے ہی ایک قدرت کے خزانے جسے گیندے کا پھول کہا جاتا ہے، کے بارے میں آج ہم بتانے جارہے ہیں جس میں اینٹی سیپٹک خصوصیات موجود ہیں، اور اسکا استعمال نہ ٖصرف زخموں کو ٹھیک کرتا بلکہ اسکن الرجی، جلنے کا نشان، زخم سے مسلسل خون بہنا اور یہاں تک کہ بیڈ سول (بستر پر لیٹے ہوئے مریضوں کو ہونے والے زخم) کو بھی ٹھیک کرنے میں مدد کرتا ہے۔

گیندے کے پھولوں کو محفوظ رکھنے اور اسکا پانی بنانے کا طریقہ:

آپ بازار سے گیندے کے پھول خرید کر اسے دھو لیں اور پھر اسکی پتیوں کو علیحدہ کر کے ہوا میں سُکھا کر خشک کرلیں، اب چاہیں تو اسکا پاؤڈر بنا لیں یا پھر پتیوں کو کسی ڈبے میں ڈال کر محفوظ کرلیں۔

پھولوں کا پانی بنانے کیلیئے 5 لیٹر پانی کو اچھے سے ابال لیں جب وہ بہت زیادہ ابل جائے تو چولہا بند کر کے اس میں ایک تھال کے برابر گیندے کے پھول کی پتیاں ڈالیں، اور 2 دنوں تک ڈھک کے رکھ دیں، پھر اسے بوتل میں بھر کر محفوظ کرلیں

گیندے کے پھول کے فائدے:

۔ اگر ہاتھ پاؤں یا کہیں بھی کٹ لگ جائے اور خون نکلنا رُک نہ رہا تو ایسے میں گیندے کے پھول کی چند پتیاں لیں اور اسے متاثرہ جگہ پر رگڑیں، خون بہنا رُک جائے گا۔

۔ ہاتھ جل جانے کی صورت میں اسکی پتیوں میں ناریل کا تیل ملا کر متاثرہ جگہ پر لگائیں جلن بھی ٹھیک ہوگی اور چھالہ بھی نہیں بنے گا

۔ جن کے گھر میں کوئی ایسا مریض ہو جس کو بستر پر لیٹے رہنے کی وجہ سے جسم پر زخم ہوگئے ہوں تو انہیں چاہیئے کہ اس مریض کے زخموں کو گیندے کے پھول کے پانی سے صاف کرے، انشاءاللّٰہ شفا ہوگی

۔ اگر آپ کو اسکن الرجی ہورہی ہو تو اس صورت میں بھی آپ گیندے کے پھول کے پانی سے اس جگہ کو صاف کرسکتے ہیں

۔ پَس والے دانوں پر بھی آپ اسکے پانی کو روئی میں ڈبو کر دانے پر لگائیں، جلد ہوجائے گا اور پس بھی ختم ہوجائے گا

Gainda Phool Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Gainda Phool Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gainda Phool Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2180 Views   |   22 May 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 13 December 2024)

الرجی ہو زخم ہو یا خون رُک نہ رہا ہو۔۔ جانیں سستے گیندے کے پھول کے مہنگے سونے جیسے انمول فائدے، جو آپ کے ہزاروں روپے بچائیں

الرجی ہو زخم ہو یا خون رُک نہ رہا ہو۔۔ جانیں سستے گیندے کے پھول کے مہنگے سونے جیسے انمول فائدے، جو آپ کے ہزاروں روپے بچائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ الرجی ہو زخم ہو یا خون رُک نہ رہا ہو۔۔ جانیں سستے گیندے کے پھول کے مہنگے سونے جیسے انمول فائدے، جو آپ کے ہزاروں روپے بچائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔