اپنی گاڑی بیچ کر یہ ریسٹورنٹ کھولا اور۔۔۔ جانیں فائزہ کیسے معیاری کھانا سستے داموں میں بیچ کر کامیاب بزنس کر کے پیسے کما رہی ہیں؟

ویسے تو سوشل میڈیا پر کئی ایسی ویڈیوز دیکھی گئی ہیں جن میں لوگ خود محنت کر کے کما رہے ہیں چاہے مجبوری میں ہو یا پھر شوق میں۔
آج بھی ایسے ہی ایک جوڑے کے بارے میں آپ کو بتائیں گے جس نے لاک ڈاؤن میں بیروزگاری کے باوجود ہمت نہیں ہاری اور آج اپنا کاروبار چلا رہے ہیں۔

کراچی کی فائزہ علی نے ہمت کا ثبوت دیتے ہوئے خود ایک چھوٹا سا ریسٹورنٹ کھول لیا ہے۔ فائزہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے میرے گھر کے حالات کچھ صحیح نہیں تھے، جس کی وجہ سے میں اور میرے شوہر پریشان تھے۔
اس وقت ہم نے اپنی گاڑی بیچ کر ایک چھوٹا سا ریسٹورنٹ کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس فوڈ سینٹر میں چکن رول سے لے کر زنگر برگر، پیزا سے لے کر چپلی کباب اور چائے، لمکا اور گولہ گنڈا بھی دستیاب ہیں۔ فائزہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس کچوری، پیزا فرائز اور بریانی بھی موجود ہے۔
فوڈ سینٹر کو چلانے والی فائزہ اس پورے ریسٹورنٹ کو خود ہی دیکھتی ہیں۔ تمام فوڈ آرڈرز کو خود بناتی ہیں۔
فائزہ کہتی ہیں کہ میری شادی کو دو سال ہو گئے ہیں اور اب یہ تیسرا سال ہے۔ میرے شوہر نے ہر لمحے مجھے سپورٹ کیا ہے۔ جبکہ اس ریسٹورنٹ کی خاصیت لمکا ہے جو فائزہ کے فوڈ سینٹر کو باقی ریسٹورنٹ سے مختلف بناتا ہے۔
اس فوڈ سینٹر کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہاں کھانے کے ریٹس مناسب ہیں، ہماری ویب کے نمائندے نے فائزہ سے بات کی، راحیل کا کہنا تھا کہ ہم نے شاورما کھایا، بن کباب اور سینڈ وچ منگوایا ساتھ ہی لمکا بھی منگوایا۔ ان سب کے صرف 420 روپے بنے تھے۔
اگر آپ کو بھی سستا اور معیاری کھانا چاہیئے تو فیملی سمیت فائزہ کے ریسٹورنٹ میں کھا سکتے ہیں۔ فائزہ کا یہ ریسٹورنٹ دستگیر 15 کے قریب جاوید نہاری کے پاس موجود یہ فوڈ ریسٹورنٹ ہو سکتا ہے آپ کی امیدوں پر پورا اتر جائے۔

Gari Bech Kar Restaurat Khola

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Gari Bech Kar Restaurat Khola and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gari Bech Kar Restaurat Khola to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   2009 Views   |   22 Aug 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اپنی گاڑی بیچ کر یہ ریسٹورنٹ کھولا اور۔۔۔ جانیں فائزہ کیسے معیاری کھانا سستے داموں میں بیچ کر کامیاب بزنس کر کے پیسے کما رہی ہیں؟

اپنی گاڑی بیچ کر یہ ریسٹورنٹ کھولا اور۔۔۔ جانیں فائزہ کیسے معیاری کھانا سستے داموں میں بیچ کر کامیاب بزنس کر کے پیسے کما رہی ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اپنی گاڑی بیچ کر یہ ریسٹورنٹ کھولا اور۔۔۔ جانیں فائزہ کیسے معیاری کھانا سستے داموں میں بیچ کر کامیاب بزنس کر کے پیسے کما رہی ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔