'میرا سب سے بڑا مسئلہ اس ملک میں یہ ہے کہ میں یہاں خود کو محفوظ نہیں سمجھتی. میرا دل چاہتا ہے واک کروں. یہ تو ہر کسی کی بنیادی ضرورت ہے کہ کھلی ہوا میں چل پھر سکے مگر میں اس ملک میں خود کو محفوظ نہیں سمجھتی"
یہ کہنا ہے اداکارہ عائشہ عمر کا جنھوں نے گزشتہ دنوں ایک پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے ملک چھوڑنے کے بارے میں کھل کر بات کی. عائشہ کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی افسوسناک بات ہے اگر مجھے گاڑی میں نہیں بیٹھنا سائیکل چلانی ہے تو میں روڈ پر سائیکل کیوں نہیں چلا سکتی؟ یہاں تک کہ اچھے اور مہنگے علاقوں میں بھی خواتین عام انداز میں نہیں نکل سکتیں. صرف کورونا کے ٹائم ہم آرام سے نکلتے تھے اور واک کرتے تھے.
عائشہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں لڑکوں کی وجہ سے لڑکیاں پارک تک نہیں جاسکتیں. لڑکے آوازیں کسنا شروع ہوجاتے ہیں مجھے کراچی میں ذہنی اذیت اور انزائٹی ہوتی ہے. یہاں کے مرد کبھی نہیں سمجھ سکتے کہ ایک پاکستانی عورت کن حالات میں بڑی ہورہی ہے، جن کی بیٹیاں ہیں جن کی بہنیں، بیویاں اور مائیں ہیں وہ شاید سمجھ جائیں لیکن پھر بھی بطور عورت آپ وہ محسوس نہیں کرسکتے جو ہم کررہے ہیں. ہر سیکنڈ ایک عورت خوفزدہ ہے لاہور میرے مطابق کراچی سے زیادہ محفوظ ہے. ہم آرام سے بسوں میں سفر کرسکتے تھے. میرے ساتھ کراچی میں دو بار ڈکیتیاں ہوئیں، مجھے لوٹا گیا، میں یہ سوچتی ہوں کہ کب وہ دن آئے گا جب میں اپنے ملک میں بغیر کسی ڈر کے پھر سکوں گی، اغوا، ریپ، اور چوروں کا کوئی خوف نہیں ہوگا'۔
عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی ہمیشہ کے لیے ڈنمارک شفٹ ہوگئے ہیں جس کے بعد اب میں اور میری والدہ بھی پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں.
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ayesha Umar Interview And Disclosure About Leaving Pakistan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ayesha Umar Interview And Disclosure About Leaving Pakistan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
کراچی میں ذہنی اذیت ہوتی ہے.. پاکستان سے باہر شفٹ ہونا چاہتی ہوں! عائشہ عمر کون سے ملک جارہی ہیں؟
کراچی میں ذہنی اذیت ہوتی ہے.. پاکستان سے باہر شفٹ ہونا چاہتی ہوں! عائشہ عمر کون سے ملک جارہی ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کراچی میں ذہنی اذیت ہوتی ہے.. پاکستان سے باہر شفٹ ہونا چاہتی ہوں! عائشہ عمر کون سے ملک جارہی ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔