موسم سرما میں ٹھنڈ سے بچنے کے لئے صرف چائے نہیں ۔۔ مصالحے والی چائے پینا ضروری ہے، جانیئے ادرک، دارچینی، تلسی اور کالی مرچوں جیسے بہترین مصالحوں سے چائے بنانے کے مختلف طریقے

سردی کا موسم ہو اور چائے نہ ہو ایسا کیسے ہو سکتا ہے، موسم سرما میں چائے تو سب ہی استعمال کرتے ہیں مگر چائے صرف دودھ پتی والی نہیں بلکہ مصالحوں والی ہونی چاہیئے، موسم سرما میں گرم چائے پینے سے جسم میں حرارت پیدا ہوتی ہے اور راحت و سکون بھی پہنچتا ہے۔
جی ہاں سردی کے موسم میں مصالحوں والی چائے پینے سے آپ خود کو سردی سے بچا سکتے ہیں اور کئی طرح کی بیماریوں سے بھی خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں، سردیوں کے موسم میں گرم چائے اینٹی آکسیڈینٹس اور وٹامن سی سے بھرپور ہونی چاہیئے یہ نہ صرف آپ کے جسم کو فائدہ دے گی بلکہ بلڈ پریشر کو کم کرنے اور قوت مدافعت میں اضافہ بھی کرے گی تاکہ آپ سردی کے موسم میں فلو اور دیگر وائرل سے بچ سکیں۔

• مختلف مصالحوں والی چائے

• ادرک والی چائے

ڈیڑھ کپ پانی میں ایک انچ کا ادرک کا ٹکڑا ڈالیں اور اتنا ابالیں کہ پانی ایک کپ رہ جائے، اب اس میں آدھا چائے کا چمچ لیموں کا رس اور ایک کھانے کا چمچ شہد شامل کر لیں، موسم سرما میں ادرک، شہد اور لیموں والی چائے پینے سے کھانسی، نزلہ اور زکام سے بچا جا سکتا ہے لیموں آکسیڈنٹس اور وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جو قوت مدافعت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے جبکہ ادرک اور شہد بھی اینٹی سوزش اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کی وجہ سے سردی میں کافی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

• کالی مرچوں کی چائے

ایک برتن میں تھوڑا ڈیڑھ کپ پانی لے لیں اس کے بعد چند منٹوں کے لئے اسے اُبلنے کے لٸے رکھ دیں، ابلتے ہوئے پانی میں کالی مرچ کا پاؤڈر شامل کر لیں، اس کے بعد ایک چٹکی ہلدی شامل کریں اور اچھی طرح پھر اسے ابلنے دیں اور پھر اس میں شہد اور لیموں آدھا آدھا چائے کا چمچ ملا کر پی لیں۔ لیموں اور کالی مرچ کی قوت مدافعت کو بڑھائے گی اور بلڈ پریشر کو کم کرے گی، لیموں اور کالی مرچ ملا کر چائے پینے سے بے شمار بیماریوں سے لڑا جا سکتا ہے اور خاص طور پر یہ گلے کی خراش، گلے کے درد اور وائرل سے بچنے کے لٸے تو انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

• ادرک اور پودینے کی چائے

6 سے 8 پودینے کے پتے اور ایک انچ کا ادرک کا ٹکڑا ڈیڑھ کپ پانی میں ڈال کر چار سے پانچ منٹ تک ابلنے دیں، ابلنے کے بعد چھان کر پی لیں، یہ چائے ہاضمے کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوتی ہے اور پیٹ کی تمام بیماریوں کا جڑ سے خاتمہ کرتی ہے ساتھ ہی خون صاف کرتی ہے اور سردی کی علامات کو روکتی ہے۔

• تلسی اور دارچینی کی چائے

ایک پتیلی میں صرف 8 سے 10 تلسی کے پتے ڈیڑھ کپ پانی میں ڈال کر ابال لیں اور جب پانی ابلنے کے قریب ہو تو دار چینی کا ایک تکڑا بھی اس میں ڈال دیں اور پھر جب پانی ایک کپ رہ جائے تو گرم گرم چائے چھان کر پی لیں۔
تلسی اور دار چینی کی چائے بھی جسم کے لئے انتہائی مفید ثابت ہوتی ہے، تلسی کی چائے استعمال کرنے سے جسم میں موجود گندا خون صاف ہوچجاتا ہے یہ گلے کی خراش اور سینے کی جلن کے لٸے انتہائی مفید ہوتی ہے، جبکہ دارچینی طاقتور اور اینٹی سوزش خصوصیات کی حامل ہوتی ہیں یہ انفیکشن کے خلاف لڑتی ہے اور سردی کے مسائل دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

Thand Se Bachane Wali Chaye

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Thand Se Bachane Wali Chaye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Thand Se Bachane Wali Chaye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2748 Views   |   13 Nov 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

موسم سرما میں ٹھنڈ سے بچنے کے لئے صرف چائے نہیں ۔۔ مصالحے والی چائے پینا ضروری ہے، جانیئے ادرک، دارچینی، تلسی اور کالی مرچوں جیسے بہترین مصالحوں سے چائے بنانے کے مختلف طریقے

موسم سرما میں ٹھنڈ سے بچنے کے لئے صرف چائے نہیں ۔۔ مصالحے والی چائے پینا ضروری ہے، جانیئے ادرک، دارچینی، تلسی اور کالی مرچوں جیسے بہترین مصالحوں سے چائے بنانے کے مختلف طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ موسم سرما میں ٹھنڈ سے بچنے کے لئے صرف چائے نہیں ۔۔ مصالحے والی چائے پینا ضروری ہے، جانیئے ادرک، دارچینی، تلسی اور کالی مرچوں جیسے بہترین مصالحوں سے چائے بنانے کے مختلف طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔