اِن فرٹیلیٹی سے جگر کے مسائل اور بال بھی جھڑنا شروع ہو جاتے ہیں اور ۔۔ ڈاکٹر اس کی وجہ اور حل کیا بتاتے ہیں؟

شادی شدہ خواتین و مرد حضرات کی سب سے بڑی خواہش اولاد ہوتی ہے، جس کے لئے وہ اپنی خواہشات کو ترک کرکے بچوں کی خواہشات کو مکمل کرنے کے بارے میں سوچتے ہیں، مگر ہر کسی کو اولاد کی نعمت نہیں ملتی، کچھ لوگ ایسے بھی ہیں، جنہیں بہت زیادہ انتظار کے بعد اولاد نصیب ہوتی ہے اور کچھ ایسے بھی ہیں جن کی جھولی جلدی ہی بھر جاتی ہے۔ مگر سب سے زیادہ تکلیف ان خواتین کو ہوتی ہے، جن کے حمل میں پیچیدگیاں ہوتی ہیں یا حمل نہیں ٹہرتا ہے۔
ہمارے معاشرے میں ایک اصطلاح بانجھ پن استعمال کی جاتی ہے، جس کو بہت بڑی کمزوری سمجھا جاتا ہے جبکہ اس میں انسان کی بذاتِ خود کوئی غلطی نہیں ہوتی ہے۔ بانجھ پن صرف عورت ہی نہیں مردوں میں بھی کمی کی وجہ سے کچھ ایسے منفی مسائل ہو جاتے ہیں۔ جس کا علاج بھی ممکن ہے۔

اثرات:

٭ بانجھ پن کا سب سے بڑا اثر مرد و خواتین کی ذہنی صلاحیت پر ہوتا ہے اور اس سے سن کا ذہن مفلوج بھی ہو جاتا ہے، ڈپریشن کی بیماری حد سے زیادہ بڑھ جاتی ہے اور اس وجہ سے بلڈ پریشر تیزی سے گرتا اور بڑھتا ہے۔
٭ بالوں کے گرنے کے مسائل بھی عام ہوتے ہیں، بچہ نہ ہونے کی صورت میں جسم دوہری تبدیلیوں اور شدید مشکلات سے دوچار ہو جاتا ہے۔
٭ صرف یہی نہیں جگر اور دل پر گہرے اثرات پڑتے ہیں، کچھ خواتین اس صدمے کو برداشت نہیں کر پاتی ہیں اور دل و جگر کی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتی ہیں یا پھر ان کے گردوں میں پتھری ہو جاتی ہے۔

وجوہات:

لندن سے تعلیم یافتہ ڈاکٹر ناحید رانا اپنے ایک انٹرویو میں بتاتی ہیں کہ:
٭ '' بانجھ پن یا حمل نہ ہونے کی کئی وجوہات ہیں اس میں ایک وجہ یہ بھی ہے خواتین کے دماغ سے ایک ہارمونز ریلیز ہوتا ہے جوکہ بچے پیدا ہونے کے عمل میں مدد دیتا ہے، اگر اس ہارمون کی مقدار میں توازن نہ ہو تو بھی حمل نہیں ٹہرتا، اور اگر زیادہ ہو تو ایک علاج کے بعد اس کو متوازن بنایا جاتا ہے''
٭ اس کے علاوہ پرولیکٹن وہ مادہ جو خواتین میں دودھ بناتے ہیں اور پچوٹیری سے نکلتا ہے اگر زیادہ ہوتا ہے تو اووری میں انڈے نہ ببنے کا سبب بنتا ہے۔
٭ تھائیرائیڈز گلینڈر کا بھی اچھا ہونا بھی بہت ضروری ہے، اور اگر ان میں بےقاعدگی ہو جائے تو اس کا بھی علاج ہوتا ہے جوکہ ایک طویل ٹریٹمنٹ ہے۔
٭ ایلیجی ایف ایکس انزائمز جو خواتین میں انڈوں کو مضبوط بنانے میں مدد دیتے ہیں، ان کی مقدار میں پیچیدگی حمل ٹہرنے نہیں دیتی ان دونوں ہارمونز کی برابر مقدار نہ ہونا بھی ان فرٹیلیٹی کی وجہ بنتا ہے۔
٭ خواتین کی اووری میں فولیکل بنتا ہے مگر، انڈے خارج نہیں ہو پاتے اور پی سی اوز میں جمع ہوتے ہیں جس سے ماہواری بہت زیادہ ہونا، نہ ہونا یا بہت کم ہونا بھی ایک وجہ ہے۔
٭ جسم کے اندر ہونے والی ماہواری سے ٹیوبز کے راستے خراب ہونے یا بلاک ہونے سے بچہ دانی میں انڈے نہیں بنتے،اور یہ بانجھ پن کی عام وجہ ہوتا ہے۔

علاج:

٭ جب آپ کے ماہواری کی تاریخ میں بے قاعدگی پیدا ہو، اپنی ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
٭ کسی بھی قسم کے اضافی فلوئیڈ کے اخراج پر بھی ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
٭ جسم کے نچلے حصوں میں ہونے والے انفیکشنز کو عام نہ سمجھیں یہ آپ کی ٹیوبز کو بلاک کرنے کی وجہ بنتا ہے جس سے حمل نہ ہونے کا شبہ بڑھ جاتا ہے۔

گھریلو طریقہ:

٭ روزانہ رات کو سونے سے قبل چھوہارے والا دودھ دونوں میاں بیوی پیئیں۔ ٭ انڈوں میں کولائن نامی جز موجود ہوتا ہے جو بانجھ پن کے خطرے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
٭ دالیں اور بیج جیسے لوبیا، چنے، مٹر وغیرہ پروٹین کا بہترین ذریعہ ہیں، جو خواتین پروٹین سے بھرپور غذاﺅں کا استعمال کرتی ہیں، ان میں بانجھ پن کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ دالوں سے فرٹیلائزیشن کا عمل آسان ہوتا ہے جو حمل ٹھہرنے کے امکانات بڑھاتا ہے۔

Banjhpan Ki Waja Se Bal Girna

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Banjhpan Ki Waja Se Bal Girna and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Banjhpan Ki Waja Se Bal Girna to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3073 Views   |   18 May 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اِن فرٹیلیٹی سے جگر کے مسائل اور بال بھی جھڑنا شروع ہو جاتے ہیں اور ۔۔ ڈاکٹر اس کی وجہ اور حل کیا بتاتے ہیں؟

اِن فرٹیلیٹی سے جگر کے مسائل اور بال بھی جھڑنا شروع ہو جاتے ہیں اور ۔۔ ڈاکٹر اس کی وجہ اور حل کیا بتاتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اِن فرٹیلیٹی سے جگر کے مسائل اور بال بھی جھڑنا شروع ہو جاتے ہیں اور ۔۔ ڈاکٹر اس کی وجہ اور حل کیا بتاتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔