پیاز کے چھلکوں کو جلا کر استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں اس کا وہ پوشیدہ راز جو آپ کو بھی معلوم نہ ہوگا

پیاز کے فوائد ہم سب جانتے ہیں اور اس کو روزانہ استعمال بھی کرتے ہیں۔ صرف پیاز ہی فائدہ مند نہیں ہے بلکہ اس کے چھلکے بھی بہت فائدہ دیتے ہیں۔ امریکن جنرل آف فولکلور سوسائٹی فار ہیلتھ میں شائع ہونے والی یونانی تحقیق کے مطابق'' پیاز میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس ہماری صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں وہیں اس کے چھلکوں میں موجود وٹامن سی اور اینٹی انفلامیٹری خواص مختلف بیماریوں کے مسائل جو حل کرنے میں مددگار ہیں۔'' 1941ء میں طبی ماہر ایڈی ولسن نے پیاز کے چھلکوں کو جلا کر استعمال کرنے سے متعلق بتایا کہ : '' چھلکے وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں ان کو جلا کر آکسیڈائز کرنے کے بعد یہ مختلف بیماریوں میں دوائی کا کام کرتے ہیں''۔ آج ہم بتا رہے ہیں پیاز کے چھلکوں کو جلا کر استعمال کرنے سے آپ کو کیا فائدہ ہوسکتا ہے۔

فوائد:

• بدہضمی:

کھانا ہضم نہ ہونے کی شکایت اکثر لوگوں کو ہو جاتی ہے ایسے میں پیاز کے چھلکوں کو جلا کر انہیں ایک چمچ شہد میں ڈال کر کھا لیں اور ساتھ میں نیم گرم پانی پی لیں یہ کھانے کو فوری ہضم کرنے میں آپ کی مدد کرسکتی ہے۔

• زخم:

جلد پر زخم ہونے کی صورت میں پیاز کے چھلکے کو جلا کر زخم پر لگائیں اور پٹی باندھ لیں کہ ہوا نہ لگے اور ایک سے دو گھنٹے لگا رہنے دیں، اس طرح روزانہ استعمال کریں، آپ دیکھیں گے کہ جلد ہی زخم بھر جائے گا۔

• پٹھوں میں درد:

اگر آپ کے پٹھوں میں درد ہے یا کمر درد ہے تو ان چھلکوں کو جلا کر سرسوں کے تیل میں ڈالیں اور اس کی مالش کریں۔ چونکہ پیاز ایک قدرتی ریلیکسنٹ ہے اور اس مسئلے میں بہت فائدہ مند بھی ہے۔

• فنگس:

جسم میں کسی جگہ فنگس ہوگئی ہے تو بھی آپ ان چھلکوں کو جلائیں اور منٹ آئل کے ساتھ مکس کر کے فنگس والے حصوں میں لگائیں اس سے جلد کے اندر موجود تمام مواد جلد ہی خارج ہونے لگے گا اور آپ کو سکون محسوس ہوگا کیونکہ پیاز اینٹی بیکٹریل ہے۔

• ایکنی:

پیاز میں فلاوینوائڈ ہوتا ہے جو اینٹی ایکنی ہوتا ہے اور ایکنی کا مسئلہ عموماً لوگوں کو رہتا ہے، وہ اس مسئلے میں پیاز کے چھلکوں کو جلا کر گلاب کے عرق میں ڈالیں اور پھر ان چھلکوں کو ایکنی کی جگہ پر لگائیں، اس سے کچھ دیر جلن ہوگی لیکن ایکنی جلد ہی ختم ہو جائے گی۔

Jaly Huye Pyaz Ke Chilkon Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Jaly Huye Pyaz Ke Chilkon Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jaly Huye Pyaz Ke Chilkon Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Laraib  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4244 Views   |   03 Jan 2022
About the Author:

Laraib is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Laraib is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

پیاز کے چھلکوں کو جلا کر استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں اس کا وہ پوشیدہ راز جو آپ کو بھی معلوم نہ ہوگا

پیاز کے چھلکوں کو جلا کر استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں اس کا وہ پوشیدہ راز جو آپ کو بھی معلوم نہ ہوگا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پیاز کے چھلکوں کو جلا کر استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں اس کا وہ پوشیدہ راز جو آپ کو بھی معلوم نہ ہوگا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔