موسم سرما کی عجیب مگر صحت بخش سوغات

سنگھاڑاموسم سرما کی ایک خاص سو غات ہے۔ اس کا پودا تالاب میں بیل کی صورت میں لگا ہو تا ہے جبکہ سنگھاڑا اس کی جڑوں میں اگتا ہے۔ یہ دیکھنے میں نہایت عجیب جبکہ منفرد ذائقہ کا حامل ہوتاہے۔ اس کے اندر کا گودا سفید رنگ کا ہو تا ہے ۔جسے عام طور پر کچا یا ابال کر کھایا جاتا ہے۔جبکہ پیس کر اس کا آٹابنایا جاتا ہے جو چائنیز کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں کار بو ہائیڈریٹس ،پروٹین،وٹامن بی،پوٹاشیم اور کاپر وافر مقدار میں موجود ہو تے ہیں۔یہ ایک دیر سے ہضم ہو نے والی غذا ہے، اسی بنا پر اس کا استعمال وزن گھٹانے میں مفید ہے۔امراض قلب میں فائدہ دیتا ہے۔ جسمانی کمزوری کو دور کر کے جسم کو فربہ کرتا ہے۔ٹی بی کو روکنے اور بیماری کی صورت میں سنگھاڑا کھانامفید ہے ۔اس کا استعمال دانتوں کو مضبوط اور چمک دار بناتا ہے جبکہ مسوڑھوں کو طاقت دیتا ہے۔گردے کی خرابی کو دور کرکے اس کی اصلاح کرتا ہے۔یہ نشے کو توڑنے یا ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے لہذا نشے کے عادی افراد میں اس کا استعمال نشے چھڑانے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔

فائبر حاصل کرنے کا موءثر ذریعہ

سنگھاڑاغذائیت سے بھر پور لیکن کیلوریز نہایت کم ہوتی ہے ۔ سوگرام سنگھاڑا سے ستانوے فیصد کیلوریز،اعشاریہ ایک فیصد چکنائی، چوبیس گرام کاربوہائیڈریٹ،تین گرام فائبر،دو گرام پروٹین،سترہ فیصد پوٹاشییم،سترہ فیصد میگنیز،سولہ فیصد کوپر اورسولہ فیصد وٹامن بی 6 ملتا ہے، جبکہ چوہتر فیصد پانی ہوتا ہے ۔ یہ فائبر حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے اسے غذا میں شامل رکھنے سے خواتین اور مرد حضرات کو فائبر کی دن بھر کی تجویز کردہ مقدار سو فیصد پو ری ہو جاتی ہے ۔ غذا میں فائبر کا استعمال آنتوں کے افعال کو بہتر کرنے ،کولیسٹرول کو اعتدال میں رکھنے،خون میں شوگر کی سطح کو درست رکھنے اور نظام انہضام کوصحت مند رلکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے ۔

بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت بڑھائے

اس میں اینٹی آکسیڈینٹ کی کثیر مقدار پایا جاتا ہے یہ ایسے مالیکیول ہوتے ہیں جو جسم کو ممکنہ طور پرضرر رساں مالیکیول جنہیں فری ریڈیکل کہا جاتا ہے سے حفاظت کرتے ہیں ۔ اگر یہ فری ریڈیکلز جسم میں جمع ہوجائیں تو یہ جسم کے دفاعی نظام کو مغلوب کر سکتے ہیں اور ایک ایسی حالت پیدا کر سکتے ہیں جس میں کئی دائمی بیماریاں عارضہ قلب ،ٹاءپ ٹو ذیابیطس اور کینسر جنم لینے کے خدشات بڑھ سکتے ہیں ۔

بلڈ پریشر کو اعتدال میں رکھے

دنیا بھر اموات کا سب سے بڑا سبب عارضہ قلب ہے اوردل کی بیماری کی بنیادی وجہ ہائی کولیسٹرول(ایل ڈی ایل)،فالج اور ٹرائی گلیسرائیڈہے ۔ یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ سنگھاڑا کو کئی دہائیوں سے بلڈ پریشر کے علاج اور اسے قابو میں رکھنے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں پوٹاشییم کی وافر مقدار پایا جاتا ہے تحقیق کے نتیجے یہ بات سامنے آئی غذا میں پوٹاشییم کا استعما ل آپ کو فالج اور عارضہ قلب سے محفوظ رکھتا ہے ۔

وزن کم کرے

سنگھاڑا کے کئی فائدوں میں ایک یہ ہے اسے کم کیلوریز اور زیادہ مقدار والی خوراک میں درجہ بند ی کی گئی ہے اسی بنا پر اسے کھانے سے پیٹ بھرے رہنے کا احساس رہتا ہے اور بے وقت کی بھوک سے نجات ملتی اسی بنا پر یہ وزن کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

Singhara Khane Ke Fayde In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Singhara Khane Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Singhara Khane Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2335 Views   |   08 Oct 2021
About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 October 2024)

موسم سرما کی عجیب مگر صحت بخش سوغات

موسم سرما کی عجیب مگر صحت بخش سوغات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ موسم سرما کی عجیب مگر صحت بخش سوغات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔