پودینے کی چائے دماغ کو تیز کرتی ہے مگر کیسے ؟ جانیں اس میں چھپے آپ کی صحت اور خوبصورتی کے وہ راز جو شاید ہی آپ کو معلوم ہوں۔۔

پودینے کی چائے سے متعلق اکثر بتایا جاتا ہے کہ یہ تیزابیت اور سینے کی جلن دور کرنے کے حوالے سے بہت فائدہ مند ہے۔ مگر پودینہ بھی کئی اقسام کا ہوتا ہے ایک سادہ پودینہ جو ہم کھانوں میں سلاد کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ اسی طرح پودینے کی ایک قسم پہاڑی پودینہ جسے سپیئر منٹ کہا جاتا ہے۔ یہ طبی مقاصد میں استعمال کیا جاتا ہے جس کو اکثر دواؤں میں شامل کیا جاتا ہے کیونکہ اس کی افادیت عام پودینے سے زیادہ ہے۔ سپیئرمنٹ میں بڑی تعداد میں اینٹی آکسیڈنٹس اور پوٹنٹ اینٹی آکسیڈنٹ، روزمیرینک ایسڈز، فلاونیز، لیمونن، مینتھول اور وٹامن سی پایا جاتا ہے جو تمام اجزاء آپس میں مل کر ہماری صحت اور خوبصورتی کے لئے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

سپئرمنٹ کی چائے کے فوائد:
• دماغ تیز:

سپئرمنٹ دماغ کو تیز بناتا ہے جس سے ہمارا اعصابی نظام بھی بہتر ہوتا ہے اور حافظہ بڑھتا ہے۔ وہ لوگ جنھیں بھولنے کی بیماری ہے ان کے لیئے اس پودینے کی چائے سب سے زیادہ کارآمد ہے کیونکہ یہ دماغ میں موجود ریشوں کو متحرک بنانے میں اہم کام کرتی ہے۔

• بلڈ پریشر:
بلڈ پریشر کا اتار چڑھاؤ جسم میں مذید پیچیدگیاں پیدا کرتا ہے جوکہ صحت کے لئے مضر ہے۔ اگر آپ اس مسئلے کو کنٹرول کونا چاہتے ہیں تو اس چائے کا استعمال آپ کے لئے بھی مفید ہوگا۔

• ہارمونز:
خواتین و مرد حضرات میں اینڈروجن اور پروجیسٹران ہارمونز کی کمی و زیادتی کی وجہ سے اندرونی صحت پر منفی اثرات پڑتے ہیں جن کا علاج سب سے زیادہ طویل اور مہنگا ہے۔ اس لئے آپ سپیئرمنٹ کی چائے کو روزانہ نہارمنہ استعمال کرنے سے تمام ہارمونل بیماریاں کنٹرول ہوجاتی ہیں۔

• نظامِ انہضام:
ہاضمہ درست رکھنا یوینی طور پر اس زمانے میں ذرا مشکل ہوگیا ہے کیونکہ مختلف قسم کے غیرمعیاری کھانے اور جنگ فوڈز معدے کو بے ترتیب کردیتے ہیں۔ اسلئے یہ چائے آپ کے معدے کو توانا اور ہاضمے کو درست رکھتی ہے۔

• انفیکشن اور جراثیم سے بچاؤ:
یہ اینٹی بیکٹریل اور اینٹی فنگل ہے جو ہماری قوتِ مدافعت کو بڑھاتی اور جسم کو مختلف قسم کے وائرل انفیکشن اور جراثیموں کے حملے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

• ذہنی دباؤ:
ذہنی دباؤ کو کم کرنے کے لئے ریلیکسنٹ دوائیں کھانے سے بہتر ہے کہ آپ سپیئرمنٹ کی چائے سے فائدہ اٹھائیں جو دماغ کو طاقت بھی پہنچائے اور ذہن کو سکون بھی۔

• غیر ضروری بالوں کا خاتمہ:
ماہرین کی نظر میں اضافی بالوں کے فولیکلز کو کمزور کرنے میں یہ چائے بہت کارآمد ہے جوکہ مختلف ریموول کریموں میں استعمال بھی کی جاتی ہے۔

• خون کی صفائی:
فلاوینیز اور دیگر کیمیائی مرکبات ہونے کی وجہ سے یہ پودینہ خون کی صفائی کا کام کرتا ہے جس سے شریانیں بھی مضبوط ہوتی ہیں اور دل بھی۔

• رنگ نکھارے:
رنگ نکھارنے کے لئے بس کچھ استعمال کرلیا ہے تو اب اس چائے کا استعمال آپ کے لئے کارآمد رہے گا کیونکہ یہ خون کی صفائی کرتی ہے جس کی وجہ ہمارا رنگ قدرتی طور پر نکھرتا ہے اور مردہ خلیات روزانہ کے استعمال سے ختم ہوجاتے ہیں اور یوں ہمارا رنگ صاف ہو جاتا ہے۔

Health Benefits Of Mint Tea

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Health Benefits Of Mint Tea and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Health Benefits Of Mint Tea to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   16801 Views   |   06 May 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

پودینے کی چائے دماغ کو تیز کرتی ہے مگر کیسے ؟ جانیں اس میں چھپے آپ کی صحت اور خوبصورتی کے وہ راز جو شاید ہی آپ کو معلوم ہوں۔۔

پودینے کی چائے دماغ کو تیز کرتی ہے مگر کیسے ؟ جانیں اس میں چھپے آپ کی صحت اور خوبصورتی کے وہ راز جو شاید ہی آپ کو معلوم ہوں۔۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پودینے کی چائے دماغ کو تیز کرتی ہے مگر کیسے ؟ جانیں اس میں چھپے آپ کی صحت اور خوبصورتی کے وہ راز جو شاید ہی آپ کو معلوم ہوں۔۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔