ڈائریا خطرناک ہو سکتا ہے، اس کی وجوہات وعلامات کیا ہیں اوراس کا فوری گھریلوعلاج کیسے کریں؟

اسہال یا دست یا ڈائریا کیا ہے؟

باتھ روم جانا،آنتوں کا حرکت کرنا ایک قدرتی عمل ہے یہ آپ کی زندگی کا لازمی اور ضروری حصہ ہے تاہم بعض اوقات آپ کے جسم کا فضلہ نکلنے کا عمل بدل جاتا ہے ۔ جب آپ کو رفع حاجت کے لئے باربار باتھ روم بھاگنا پڑے اور اس میں پانی جیسے دست آنے لگیں تو یہ ایک خطرناک صورتحال بن جاتی ہے ۔ اس کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں۔ بعض اوقات یہ سنگین پیچیدگیوں کا باعث بن سکتا ہے اور پانی کی کمی کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ ڈائریا چاہے تھوڑے عرصے کیلئے ہی کیوں نہ ہو بہت بے چینی پیدا کر دیتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ گھر سے باہر ہوں تو ہر جگہ باتھ روم کی سہولت بھی میسر نہیں ہوتی ۔ اگر ڈائریا کافی عرصہ سے ٹھیک نہیں ہو رہا تو ہو سکتا ہے کہ کوئی اور بیماری جیسا کہ آئی۔ بی۔ ایس، کرون ڈیزیز، گلہڑ یا سیلیک ڈیزیز وغیرہ بھی اس کی وجہ ہو سکتی ہیں۔

ڈائریا کی وجوہات؟

ڈائریا یعنی اسہال یا دست آنا ایک عام بیماری ہے جو زیادہ تر لوگوں کو سال میں ایک یا دو مرتبہ لازمی ہوتا ہے ۔ اس کی وجہ کبھی خراب کھانا کبھی خراب پانی ، کبھی معدے کو متاثر کرنے والے جراثیم (وائرل گیسٹرو اینٹرائٹس) اور کبھی موسم بن جاتا ہے ۔ اس کی وجہ کوئی بھی ہو لیکن اس کی وجہ سے جسم پانی کی کمی کا شکار ہو جاتا ہے

آپ پانی کی کمی کا شکار تو نہیں ہو رہے؟

تاہم اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ ڈائریا کسی دوسری پیچیدہ بیماری کی وجہ سے نہیں ہے تو اسے گھر میں بھی حل کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنے ہوش و حواس بھال رکھیں، ذیادہ ترافراد پہلی الٹی یا موشن آنے پر گھبراہٹ کا شکار ہو جاتے ہیں اور ہسپتال بھاگنے کی کرتے ہیں جبکہ یہ ضروری نہیں ہے۔ ہسپتال جانا تب لازمی ہوتا ہے جب ڈائریا مستقل شکل اختیار کر لے اور پانی کی کمی بھی واضح ہونے لگے۔ پانی کی کمی کی علامات میں کم پیشاب آنا، چکر آنا، منہ کا خشک ہونا، سر درد اور بہت ذیادہ تھکاوٹ شامل ہیں۔ پانی کی کمی سے گردوں کی خرابی، اور الیکٹرولائٹ کے عدم توازن کا مسئلہ سامنے آسکتا ہے جس کی وجہ سے آپ کو دل کی تیز دھڑکن، خشک جلد، کمزوری، چڑچڑاپن اور چکر آنے جیسی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ڈائریا کی علامات

اس کی مختلف علامات ہو سکتی ہیں ۔جن میں متلی، پیٹ کا درد، پیٹ میں سوجن ، درد، پانی کی کمی، بخار، خونی پاخانہ، آنتوں کو بار بار خالی کرنے کی خواہش شامل ہو سکتے ہیں۔

بڑوں اور بچوں میں اسہال اور پانی کی کمی

ڈائریا بہت جلدی آپ کو پانی کی کمی کے خطرے میں ڈال سکتا ہے اگر آپ کا ڈائریا طویل ہو جاتا ہے تو اس کے سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں پانی کی کمی کی علامات میں شامل ہیں تھکاوٹ، خشک جلد، دل کی دھڑکن میں اضافہ، سر میں درد، کمزوری، پیاس میں اضافہ، پیشاب میں کمی، بار بارمنہ کا خشک ہونا۔ چھوٹی عمر کے بچوں میں یہ ایک سنگین حالت ہے صرف ایک دن میں شدید پانی کی کمی کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ بچے میں پانی کی کمی کی یہ علامات دیکھیں تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

اسہال کا گھریلو علاج اور غذا

گھر میں علاج کو موثر بنانے کیلئے نرم غذا، نمکول ملا پانی، قہوہ میں لیموں ملا کر پیئیں، کھچڑی اور دہی کھائیں،اس کے ساتھ کیلے کا استعمال کریں آرام کرنا اور پروبائیوٹکس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ آرام کرنا کسی بھی بیماری کیلئے اہم ہے لیکن پیٹ اور معدے کے مسائل میں تو بے انتہا ضروری ہے۔ آرام کرنے کے ساتھ ساتھ نمکول والا پانی اور سادہ پانی دونوں کا استعمال بھی بڑھا دینا چاہیے تاکہ جو پانی اور نمکیات ضائع ہو رہے ہیں انہیں فورا پورا کیا جا سکے۔ مزید یہ کہ ڈائریا صحیح ہونے کے بعد بھی پانی کا زیادہ استعمال جاری رکھیں، کیلے، چاول، سیب کا ساس اور ٹوسٹ پر مشتمل ڈائٹ جسے براٹ ڈائٹ کہتے ہیں یہ ڈائریا یا کوئی بھی نظامِ ہضم کی بیماری کیلئے کافی مفید ہے۔۔ لیکن یہ غذا جسم کو درکار تمام اجزاء فراہم نہیں کر سکتی لہذا ڈائریا اورالٹیاں صحیح ہونے کے 24 گھنٹے بعد روٹین کی خوراک دوبارہ سے شروع کر دینی چاہیے۔ طبیعت زیادہ خراب ہو تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

اسہال سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟

ہمارے مذہب اور دین کا حصہ ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے۔ ڈائریا کی بھی سب سے بڑی وجہ اکثر صفائی سے دوری بھی بنتی ہے ۔ اگرہم صفائی کا خیال رکھیں تو ڈائریا سے خود کو بچا سکتے ہیں۔ بار بار 20 سیکنڈ تک ہاتھ دھوئیں تو وائرل بیکٹیریا کی وجہ سے ہونے والے اسہال سے بچا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کھانا پکانے کی جگہ اور برتن کو کثرت سے دھوئیں تو فوڈ پوائزننگ کے اسہال سے بچا جا سکتا ہے۔ تازہ کھانا استعمال کریں، بچے کھانے کو فوری طور پر فریج میں رکھیں کیونکہ گرمی بہت ہے اس لئے باہر رکھا کھانا خراب ہو سکتا ہے اور بیماری کا باعث بن سکتا ہے۔

Dairreah Ki Wajuhat Aur Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Dairreah Ki Wajuhat Aur Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dairreah Ki Wajuhat Aur Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1880 Views   |   18 May 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 April 2024)

ڈائریا خطرناک ہو سکتا ہے، اس کی وجوہات وعلامات کیا ہیں اوراس کا فوری گھریلوعلاج کیسے کریں؟

ڈائریا خطرناک ہو سکتا ہے، اس کی وجوہات وعلامات کیا ہیں اوراس کا فوری گھریلوعلاج کیسے کریں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ڈائریا خطرناک ہو سکتا ہے، اس کی وجوہات وعلامات کیا ہیں اوراس کا فوری گھریلوعلاج کیسے کریں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔