پیشاب کی نالی کا انفیکشن (یو ٹی آئی) کیا ہے؟ یو ٹی آئی ایک عام انفیکشن ہے جو اس وقت ہوتا ہے جب بیکٹیریا، اکثر جلد یا ریکٹم سے، پیشاب کی نالی میں داخل ہوتے ہیں، اور پیشاب کی نالی کو متاثر کرتے ہیں۔ یہ انفیکشن پیشاب کی نالی کے کئی حصوں کو متاثر کر سکتا ہے، لیکن سب سے عام قسم مثانے کا انفیکشن (سسٹائٹس) ہے۔
یورینری ٹریکٹ انفیکشن (یو ٹی آئی) سے بالخصوص خواتین زیادہ متاثر ہوتی ہیں اور یہ مرض ان پر بار بار حملہ آور ہوسکتا ہے۔
پیشاب کی نالی کے انفیکشن (یو ٹی آئی) کی علامات میں شامل ہے۔۔ پیشاب کرتے وقت درد یا جلن کا احساس، رات کے دوران معمول سے زیادہ کثرت سے پیشاب آنا، پیشاب کا رنگ گہرا ہونا یا تیز بو آنا۔
یو ٹی آئی اور کروندے کا رس:
پیشاب کی نالی کا انفیکشن ہونے کی صورت میں کروندے (کرینبیری) کا رس پینا کافی مفید ثاہت ہوسکتا ہے۔
آسٹریلین یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک مطالعے سے بتایا ہے کہ، "اگر خواتین باقاعدگی سے کرینبیری کا جوس پئیں تو ان کی 25 فیصد اور رس پینے والے بچوں کی 50 فیصد تعداد میں بار بار یو ٹی آئی کا خطرہ ٹل سکتا ہے۔"
اسی طرح یو ٹی آئی میں بلیڈر ریڈیو تھراپی جیسے پیچیدہ عمل سے گزرنے والے مریض اگر اس رس کو جاری رکھیں تو ان میں دوبارہ انفیکشن ہونے کا خطرہ 53 فیصد تک کم ہوسکتا ہے۔
آسٹریلیئن سائنسدانوں نے 9000 افراد پر مشتمل 50 تحقیقات کا مفصل جائزہ لیا ہے۔ اس طرح یہ اپنی نوعیت کی پہلی بڑی تحقیق ہے جس میں کرینبیری کی رس کی افادیت سائنسی طور پر سامنے آئی ہے۔
یو ٹی آئی سے ہونے والے مسائل:
یو ٹی آئی، بیکٹیریا سے پھیلنے والا ایک تکلیف دہ انفیکشن ہے جس سے پیشاب کی نالی، مثانے اور گردے متاثر ہوتے ہیں۔ دنیا بھر میں ہر دو میں سے ایک عمر رسیدہ خاتون اس کی شکار ہوسکتی ہے۔
دنیا بھر میں کروندے کا رس پیشاب کے امراض میں دینے کا عام رواج ہے۔ طبِ یونانی میں بھی اس کا ذکر ملتا ہے لیکن سائنسی طور پر اب اس پر تحقیق شروع ہوئی ہے۔ تاہم کئی کمپنیاں پہلے ہی کرینبیری جوس پاؤڈر کی صورت میں فروخت کر رہی ہیں جو پاکستان میں بھی باآسانی مل جاتا ہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Cranberry Juice For Uti and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Cranberry Juice For Uti to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.