بریسٹ کینسر کا سبب بننے والا ہارمون کون سا ہے اور اس سے خواتین کی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟ جانیں نئی تحقیق میں بتائی گئی کینسر سے متعلق تمام اہم باتیں اور کئی قسم کے کینسر کا علاج

کینسر ایک ایسا مرض ہے جس کا علاج کروانا ہر شخص کے لئے ممکن نہیں، جو اس مرض سے لڑنے کی استطاعت رکھتے ہیں وہ اس کا ہر ممکن علاج کرتے ہیں، لیکن اب بریسٹ کینسر کے علاج کے لئے کسی بھی طبقے کے افراد کو زیادہ مشکالات نہیں ہوں گی۔

کیونکہ ورجینیا کامن ویلتھ یونیورسٹی کے میسی کینسر سینٹر میں ایک تحقیق کی گئی ہے جس میں یہ بات سامنے آ چکی ہے کہ خواتین میں بریسٹ کینسر کی وجہ بنے والا ہاومون کون سا ہے اور اس کے خواتین کی صحت پر کیا اثرات پڑتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بات واضح کی گئی ہے کہ چھاتی میں کینسر کی افزائش کا سبب بننے والا ایک ہارمون پروکلیٹین ہے جو کہ بریسٹ گروتھ کا سبب بنتا ہے اور یہ حمل کے دوران ماں کے دودھ میں اضافے کی وجہ بھی ہوتا ہے۔

یہ ہارمون خواتین میں بریسٹ کینسر کی سب سے بڑی وجہ ہے، اس تحقیق کے بعد کینسر سے نجات کے لئے یہ ہارمون ٹارگیٹڈ دوا کی تیاری میں مفید ثابت ہوگا اور پھر اس دوا سے ایک نہیں بلکہ کئی قسم کے کینسر کا علاج کیا جا سکے گا۔

پروکلیٹین نامی یہ ہارمون خواتین میں بریسٹ کینسر کا براہِ راست سبب بنتا ہے، اس ہارمون کے سیلز کی سطح پر پروٹین موجود ہوتا ہے جسے رسیپٹرز کہا جاتا ہے یہ پروٹین بائیولوجیکل پیغامات وصول کرنے اور بھیجنے کے ساتھ سیل کے افعال کو بھی ریگولیٹ کرتا ہے۔

اس ہارمون کا دریافت کینسر کے علاج کے لئے ایک نئی پیش رفت ہے جس سے دواؤں کے بننے کا عمل تیز ہوگا اور بریسٹ کینسر کا علاج ممکن ہو سکے گا اور کینسر کے مرض میں مبتلا مریض شاید کتلیف کیموتھراپی جیسے مراحل سے گزرنے سے بچ سکیں گے۔

یاد رہے کہ بریسٹ کینسر، وی سی یو، میسی کینسر سینٹر کے تحقیق کار چارلس کلیوینجر(ایم ڈی، پی ایچ ڈی) اور انکی لیب نے یہ ہارمون دریافت کیا ہے اور ان کی جانب سے کی گئی اس تحقیق کو جرنل برائے نیچر پارٹنر جرنلز میں شائع بھی کیا گیا ہے۔

Breast Cancer Ka Sabab Bannae Wala Hormones

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Breast Cancer Ka Sabab Bannae Wala Hormones and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Breast Cancer Ka Sabab Bannae Wala Hormones to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In News  |   0 Comments   |   3078 Views   |   28 Apr 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 December 2024)

بریسٹ کینسر کا سبب بننے والا ہارمون کون سا ہے اور اس سے خواتین کی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟ جانیں نئی تحقیق میں بتائی گئی کینسر سے متعلق تمام اہم باتیں اور کئی قسم کے کینسر کا علاج

بریسٹ کینسر کا سبب بننے والا ہارمون کون سا ہے اور اس سے خواتین کی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟ جانیں نئی تحقیق میں بتائی گئی کینسر سے متعلق تمام اہم باتیں اور کئی قسم کے کینسر کا علاج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بریسٹ کینسر کا سبب بننے والا ہارمون کون سا ہے اور اس سے خواتین کی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟ جانیں نئی تحقیق میں بتائی گئی کینسر سے متعلق تمام اہم باتیں اور کئی قسم کے کینسر کا علاج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔