آج کل انٹرنیٹ پر ڈھیروں اسکن کیئر ولوگرز بھرے پڑے ہیں جو اپنی اپنی ڈے اینڈ نائٹ اسکن کیئر روٹین اپنے فالوورز کے ساتھ شیئر کرتے ہیں، اور انہیں دیکھنے والے بغیر اپنی اسکن کی جانکاری کے وہی چیزیں استعمال کرنے لگتے ہیں جو کہ غلط ہے۔
آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ ماہر اسکن کی ڈاکٹر دن اور رات کی اسکن کیئر روٹین کے بارے میں کیا بتاتی ہیں۔
نمبر 1 کلینزنگ:
ہر کسی کی جلد الگ ہوتی ہے کسی کی خشک تو کسی کی چکنی اسلیئے اپنی اسکن کے مطابق کلینزنگ پروڈکٹس خریدیں اور روزانہ اس سے فیس کلینزنگ کریں تا کہ جلد صاف رہے۔
نمبر 2 ٹونر:
روزانہ کی بنیاد پر ٹونر استعمال کریں کیونکہ یہ آپ کی جلد میں موجود گندگی کو صاف کرتا ہے، اور سب سے اچھا ٹونر عرقِ گلاب ہے۔
نمبر 3 سن اسکرین/ سن بلاک:
جو لوگ روزانہ گھر سے باہر جاتے ہیں انہیں چاہیئے کہ سن بلاک لازمی لگا کر نکلیں۔ مرد اور خواتین کیلیئے الگ الگ قسم کے سن اسکرین ہوتے ہیں اسلیئے اپنی اسکن کے مطابق خریدیں۔ خواتین میک اپ کرنے سے آدھا گھنٹہ پہلے اسے لگائیں۔
نمبر 4 موئسچرائزر:
آپ جب بھی میک اپ ریموو (صاف) کریں تو اسکے لیئے وائپس کا استعمال نہ کریں بلکہ کوئی موئسچرائزز یا ویزلین لگائیں اور ٹشو پیپر سے صاف کریں، اسکے بعد فیس واش سے منہ دھو لیں۔
نمبر 5 سیرم:
سیرم آپ کی اسکن کو اچھا رکھنے کیلیئے بہت ضروری ہے، لیکن اپنی مرضی سے کوئی بھی سیرم استعمال نہ کریں بلکہ پہلے اپنی اسکن کے مطابق سیرم کے حوالے سے معلومات کریں اسکے بعد خریدیں، اور رات کو سوتے وقت لگا لیں۔
Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Best Day And Night Skin Care Routine and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Best Day And Night Skin Care Routine to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.