والد کا نام عید مبارک تو بیٹے کا رمضان مبارک ۔۔ گھر والوں نے چھوٹے بیٹے کا کیا خاص نام رکھ دیا؟ ویڈیو

دنیا بھر میں مسلمان سال میں 2 عیدیں اور 1 مرتبہ رمضان المبارک کا مقدس تہوار مناتے ہیں ۔ مگر ایک پاکستانی گھر ایسا بھی ہے جو دن میں کئی مرتبہ عید مبارک اور رمضان مبارک کہتا ہے ۔ آئیے جانتے ہیں ایک ایسی پاکستانی کی کہانی جس کا نام رمضان مبار ک ہے لیکن والد اور چھوٹے بھائی کا کیا نام ہے ؟

جب بھی کسی گھر میں بچہ پیدا ہوتا ہے تو اس کا نام گھر والے بڑ اہی سوچ کر رکھتے ہیں، نام ہی انسان کی شخصیت پر بڑا اثر ڈالتا ہے۔

ہم سب نے اکثر یہ نام تو سنے ہوں گے دریا خان، سمندر خان مگر آپ نے کبھی کسی نوجوان کانام رمضان مبار ک سنا ہے، نہیں نا۔تو آج ہم آپ کی ملاقات پنجاب میں رہنے والے ایک ایسے پاکستانی سے کروا رہے ہیں جو رمضان میں پیدا ہوا تو اس کے والد نے اس کا نام ہی رمضان مبارک رکھ دیا ۔

یہ کہتے ہیں کہ فیکٹری میں جب کام کیلئے گیا تو وہاں کا افسر مجھ سے کہتا ہے کہ اپنا اور والد کانام بتاؤ جس پر میں نے کہہ دیا کہ رمضان مبارک ولد عید مبارک ۔تو وہ میری طرف دیکھ کر ہنسنے لگا ا ور پھر شناختی کارڈ طلب کیا ، تب جا کر اس کی تسلی ہوئی اور تو اور اب جب بھی باہر نکلوں تو دوست بلاوجہ ہی گلے ملتے ہیں کہتے ہیں رمضان مبارک ہے تو ۔

اس کے علاوہ شناختی کارڈ بنوانے گیا تو وہاں کے بھی افسران اور عملے نے میرے ساتھ اس وقت تصویریں بنوانا شروع کر دیں جب انہیں نام بتایا تو ۔

آگے بڑھنے سے پہلے آپکو بتاتے چلیں کہ ان کے والد کا نام عید مبارک اور چھوٹے بھائی کا نام شعبان مبارک ہے ۔انٹرویو کے آخر میں انکا کہنا تھا کہ ابو کانام دادا نے،میرا نام ابو نے ، ارو چھوٹے بھائی کا نام ماموں نے رکھا ۔

اب تو جب بھی لڑکے پورا نام لیکر مجھے بلاتے ہیں تو ساتھ میں ہنستے بھی ہیں جس کی وجہ سے کئی مرتبہ شرمندگی بھی ہوتی ہے ۔

Bachon Ke Anokhay Name

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bachon Ke Anokhay Name and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bachon Ke Anokhay Name to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Faiq  |   In News  |   0 Comments   |   2543 Views   |   04 Apr 2023
About the Author:

Faiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Faiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

والد کا نام عید مبارک تو بیٹے کا رمضان مبارک ۔۔ گھر والوں نے چھوٹے بیٹے کا کیا خاص نام رکھ دیا؟ ویڈیو

والد کا نام عید مبارک تو بیٹے کا رمضان مبارک ۔۔ گھر والوں نے چھوٹے بیٹے کا کیا خاص نام رکھ دیا؟ ویڈیو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ والد کا نام عید مبارک تو بیٹے کا رمضان مبارک ۔۔ گھر والوں نے چھوٹے بیٹے کا کیا خاص نام رکھ دیا؟ ویڈیو سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔