10 ماہ کی بچی کے پیٹ میں بچہ کیسے؟ صادق آباد میں دورانِ آپریشن رونما ہونے والا ایسا واقعہ جس نے ڈاکٹرز کو بھی حیرت میں ڈال دیا

انسانی جسم اللّٰہ تعالیٰ کی بنائی ہوئی سب سے خوبصورت چیز ہے، یہ اس قدر باریکی اور مہارت سے بنایا گیا ہے اسے سمجھنے کیلیئے آج بھی سائنسی تحقیق جاری ہے۔ اسی سے متعلق آئے دن سوشل میڈیا کے ذریعہ ہمیں کچھ ایسے دلچسپ اور انوکھے واقعات دیکھنے اور سننے کو ملتے ہیں کہ ہماری عقل دنگ رہ جاتی ہے۔

ایسا ہی ایک انوکھا واقعہ پاکستان کے شہر صادق آباد میں رونما ہوا جہاں ایک 10 ماہ کی بچی کے پیٹ میں بچہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، صادق آباد کے نجی اسپتال میں اپنی نوعیت کا پہلا منفرد اور حیرت انگیز آپریشن کیا گیا۔ جس میں دورانِ آپریشن ایک ناقابل یقین واقعہ رونما ہواجسے دیکھ کر آپریشن کرنے والے ڈاکٹر بھی حیرت زدہ ہوگئے۔

ڈاکٹر نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ، 10 ماہ کی بچی کو پیٹ کی تکلیف کے سبب اسپتال لایا گیا جہاں اسکا علاج شروع ہوا اور جب بچی کا الٹرا ساؤنڈ کروایا گیا تو معلوم ہوا کہ پیٹ میں رسولی اور پانی کی جھلی ہے۔

چائلڈ سرجن ڈاکٹر مشتاق احمد نے بتایا کہ، جب آپریشن شروع ہوا تو سب کچھ ٹھیک تھا لیکن جب دو گھنٹے کے آپریشن کے بعد بچی کے پیٹ سے رسولی نکالی تو ہم اسے دیکھ کر حیران رہ گئے، کیونکہ بچی کے پیٹ سے نکلنے والی رسولی میں بچہ تھا اور وہ بچہ پرورش پا رہا تھا۔

ڈاکٹر نے مزید بتایا کہ، اس کو طبی زبان میں "فیٹس اِن فیٹو" کہا جاتا ہے یعنی جنین میں جنین، اس میں جڑواں بچوں کے جنین بنتے ہیں لیکن ایک نامکمل رہ کر ضائع ہونے کے بجائے تندرست بچے میں پیوست ہوجاتا ہے اور ایک حد تک پروان بھی چڑھتا رہتا ہے۔ اس طرح کے کیسز بہت کم ہی سامنے آتے ہیں اور ایسا ایک کیس پاکستان میں پہلی بار 1945 میں سامنے آیا تھا جبکہ اس کے دنیا بھر میں 200 سے بھی کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر کے مطابق، بچی کی حالت اب ٹھیک ہے اور فیٹس کو کامیابی سے نکال کر لیبارٹری میں تجزیے کے لیے بھجوا دیا ہے، جس کے بعد اس کی رپورٹ بین الاقوامی میڈیکل جرنل میں شائع کرائی جائے گی۔

Baby Found In The Belly Of 10 Months Old Girl

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Baby Found In The Belly Of 10 Months Old Girl and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Baby Found In The Belly Of 10 Months Old Girl to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   51869 Views   |   04 Sep 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

10 ماہ کی بچی کے پیٹ میں بچہ کیسے؟ صادق آباد میں دورانِ آپریشن رونما ہونے والا ایسا واقعہ جس نے ڈاکٹرز کو بھی حیرت میں ڈال دیا

10 ماہ کی بچی کے پیٹ میں بچہ کیسے؟ صادق آباد میں دورانِ آپریشن رونما ہونے والا ایسا واقعہ جس نے ڈاکٹرز کو بھی حیرت میں ڈال دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 10 ماہ کی بچی کے پیٹ میں بچہ کیسے؟ صادق آباد میں دورانِ آپریشن رونما ہونے والا ایسا واقعہ جس نے ڈاکٹرز کو بھی حیرت میں ڈال دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔