Kinnow Fruit Vs Orange

اورنج یا پھر کینو ؟ کون ہے زیادہ فائدہ مند

سردیاں شروع ہوتے ہی بازار میں کینو اور اورنج کی بہار نظر آنے لگتی ہے ۔ذائقے کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بہترین کینو اور اورنج پاکستان میں پیدا ہوتا ہے ۔ان کا ذائقہ ہر خاص وعام کو بہت پسند ہے ۔ہر سال سردیوں کے موسم میں یہ دونوں پھل سب سے زیادہ فروخت ہوتے ہیں اور اسے بڑی تعداد میں برآمد بھی کیا جاتاہے ۔ کینو کو کالے نمک اور چاٹ مصالحہ کے ساتھ کھانے کے علاوہ اس کا جوس بھی پسند کیا جاتا ہے۔

یہ پھل ذا ئقہ کے ساتھ ساتھ اپنے اند ربے پناہ غذائیت بھی رکھتا ہے۔ان دونوں پھل میں حرارے (کیلوریز)کم اور غذائیت سے بھر پور اجزاء زیادہ ہوتے ہیں ۔اس میں فاسفورس ،فولیٹ،کاربوہائیڈریٹ (نشاستہ )،ریشہ ،لحمیات (پروٹینز)،تانبا،پوٹا شیئم ،حیاتین الف اور ج (وٹامن اے اور سی )اور تھایا من(thiamin)پائے جاتے ہیں ،جو اچھی صحت کے لیے بہت ضروری ہیں ۔
ذیل میں کینو اور اورنج کے فوائد بیان کئے جارہے ہیں:۔

اورنج کے فوائد
اورنج میں موجود وٹامن شریانوں کو سخت نہیں ہونے دیتی ،اس لیے اورنج کھانے والافرد دل کی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے ۔

اورنج آنتوں کے سرطان سے بچانے میں مفید ثابت ہو چکا ہے ۔اگر آپ روزانہ کینو کا ایک گلاس رس نوش کرتے ہیں تو جسم کے تمام زہر یلے مادّے ختم ہو جاتے ہیں ۔

اورنج میں موجود پوٹاشیئم اور نمکیات کی کم مقدار خون کی شریانوں کو پھیلاتی اور بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے میں معاونت کرتی ہے ۔

اورنج آنکھوں کی بینائی تیز کرتا ہے اور بالوں کو بھی مضبوط بناتا ہے۔

اورنج وائرل انفیکشن کا قدرتی علاج ہے اس میں موجود فلیونائیڈز اور فولی فینولز کی موجودگی وائرل انفیکشن کے خلاف مدافعت کرتی ہے۔

کینو کے فوائد
قدرت نے ہمارے جسم میں امراض سے لڑنے کے لیے ایک ایسا سلسلہ رکھا ہے ،جسے مدافعتی نظام کہتے ہیں ۔حیاتین ج اس نظام کو طاقت ور کرتی ہے اور یہ کینو میں زیادہ ہوتی ہے ۔یہ حیاتین مانع تکسید کا کام کرتی ہے ،جو جسم کو نقصان پہنچانے والے آزاداصلیوں (فری ریڈیکلز )کے بننے میں رکاوٹ پیدا کرتا اور نئی بافتوں (ٹشوز)کی پیدائش میں مدد گار ہوتا ہے ۔

اسے کھانے سے بلڈ پریشر بھی قابو میں رہتا ہے ۔کینو سرطان سے بچانے میں بھی مدد کرتا ہے ۔اس میں پائے جانے والے مانع تکسید اجزا(antioxidents)خلیات (سیلز)اور ڈی این اے (dna)کو ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رکھتے ہیں ۔

کینوحیاتین ج کی موجودگی کے باعث جِلد اور بالوں کے لیے بھی مفید ہے ۔یہ ہمارے جسم میں ایک ریشے دار مادّے کو لاجن (collagen)کی مقدار مستحکم رکھنے میں بھی مدد کرتی ہے ،جو جِلد کو جھرّیوں سے محفوظ رکھتا ہے ۔

کینو میں پائے جانے والے اجزاء،مثلاً حیاتین ب9،پوٹا شیئم اور مانع تکسید ،یہ سب دماغ کے لیے فائدہ مند ہیں ۔پوٹا شیئم دماغ کی جانب دورانِ خون رواں رکھنے اور اعصابی سرگرمیاں بڑھانے میں مدد دیتا ہے ،جب کہ حیاتین ب9عمر بڑھنے کی وجہ سے لاحق ہونے والے دماغی انحطاط کی روک تھام کرتی اور نسیان کے مرض (الزائمر )سے بچاتی ہے ۔

کینو کھانے والے افراد کے سرخ خلیات بڑھ جاتے ہیں ،اس طرح جسم میں نیا خون بنتا ہے ۔اس کے علاوہ دل کی بیماریاں اور فالج کے خطرات میں بھی 49فی صد تک کمی ہوجاتی ہے۔
کینو کھانے سے قبض اور بد ہضمی کی شکایات بھی دُور ہوجاتی ہیں ۔

Delicious and juicy, oranges (kinnow) have always been a favorite among the fruits. They symbolize health and happiness. In fact, orange juice, tart, and citrusy is a perfect pick me up on a dull morning. The color orange itself is vibrant and inspiring. We are encouraged to eat a rainbow assortment of fruit and vegetables. Orange can be an important part of that diet. It’s often said that “you are what you eat” and this is particularly true in the case of oranges. We can incorporate the goodness of oranges both in our diet as well as topical application on our skin. In fact, a lot of dermatologists wax eloquent about the benefits of oranges for the skin.

Kinnow Fruit Vs Orange

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kinnow Fruit Vs Orange and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kinnow Fruit Vs Orange to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4332 Views   |   11 Feb 2019
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 January 2025)

Kinnow Fruit Vs Orange

Kinnow Fruit Vs Orange ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Kinnow Fruit Vs Orange سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔