تلسی کے پتے اور ہلدی کو ملا کر استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے گرمیوں میں اس ڈرنک کا استعمال کس قدر فائدے مند ثابت ہو سکتا ہے

Looking for a delicious and healthy meal option. Try our تلسی کے پتے اور ہلدی کو ملا کر استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے گرمیوں میں اس ڈرنک کا استعمال کس قدر فائدے مند ثابت ہو سکتا ہے, it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this تلسی کے پتے اور ہلدی کو ملا کر استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے گرمیوں میں اس ڈرنک کا استعمال کس قدر فائدے مند ثابت ہو سکتا ہے is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.

دنیا بھر میں کورونا کی ایک کے بعد دوسری لہر آ رہی ہے اور اس وائرس سے بچنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ آپ اپنی قوتِ مدافعت کو بڑھائیں اور صحت کا خیال رکھیں، آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں ہلدی اور تلسی کے پتوں سے بنی ڈرنک کے وہ فوائد جو کر سکتے ہیں آپ کی قوتِ مدافعت میں حیرت انگیز اضافہ۔

تلسی کے پتوں اور ہلدی کی ڈرنک پینے سے کیا ہوتا ہے؟

موسم بدل رہا ہے اور گرمی کے بعد اب سردیاں آنے والی ہیں ایسے موسم میں آپ کو ہلدی اور تلسی کا استعمال کرنا چاہیئے،آج ہم آپ کو جو شربت بنانے کی ترکیب بتانے والے ہیں اس کو پی کر آپ کو نزلہ زکام میں راحت ملے گی، گلے کی سوزش دور ہو گی اور سب سے زیادہ آپ کی قوتِ مدافعت بڑھانے میں یہ ڈرنک آپ کی بےحد مدد کرے گی۔

• ہلدی اور تلسی کے فوائد

ہلدی کے ایک نہیں بلکہ ڈھیروں فوائد ہیں، ہلدی میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی سوزش خصوصیات ہوتی ہیں یہ ہمارے جسم سے فاضل مادے کو خارج کرتی ہے اس کا استعمال آپ کو فلو اور دیگر بیماریوں کا شکار ہونے سے بچاتا ہے ساتھ ہی یہ آپ کی قوتِ مدافعت کو بھی بڑھاتی ہے۔
تلسی کے پتے جادوئی فوائد رکھتے ہیں تلسی کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ جسمانی ڈی این اے کو بہتر حالت میں رکھتا ہے جن کا بگاڑ معلوم اور نامعلوم کتنے ہی امراض کی وجہ بنتا ہے۔ حال ہی میں دریافت ہوا ہے کہ تلسی کے پتے جینیاتی نقائص کو دور کرکے ڈی این اے کو صحت مند حالت میں رکھتے ہیں۔
تلسی کے پتوں میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کا خزانہ دل کی حفاظت کرتا ہے، اور بیکٹیریاز کا خاتمہ کر کے پھیپڑوں کی صحت کو برقرار رکھتا ہے۔

• ہلدی اور تلسی استعمال کرنے کا طریقہ

• اجزاء

تلسی کے پتے 8 سے 10 عدد
شہد 2 سے 3 چمچ
لونگ 3 سے 4
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
دارچینی ایک ٹکڑا

• ترکیب

ایک پتیلی میں ایک گلاس پانی لیں، اس میں ہلدی، لونگ، تلسی کے پتے شامل کریں اور دارچینی شامل کریں، اب اسے دھیمی آنچ پر 10 منٹ پکائیں اب اسے چھان کر اس میں شہد شامل کریں اور نیم گرم پی لیں۔
آپ اس ڈرنک کو ہفتے میں دو سے تین مرتبہ استعمال کر سکتے ہیں۔

By Sadia  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   3056 Views   |   06 Oct 2021
Related Recipes
Reviews & Comments