جھینگے کو لیموں، نمک، کالی مرچ، لال مرچ ملا کر ایک گھنٹے کے لئے مرینیٹ کرنے کے لئے رکھ دیں۔ سوس تیار کرنے کے لئے مکھن ،نمک، کالی مرچ، لیموں کا رس، لال مرچ لہسن کو ملا کر درمیانی آنچ پر اس وقت تک پکائیں کہ گاڑھا اور کریم کی طرح ہوجائے۔ جھنیگوں کو لیموں کے رس میں سے نکال لیں۔ ایک کھانے کا چمچہ تیل دیگچی میں ڈال کر تیز آنچ پر تیزی سے بھون لیں۔ چار سے پانچ منٹ بعد اتارلیںگرم گھینگوں کو ایک ٹرے میں رکھ کر چلی سوس سے کور کردیں۔ اوار درمیانے اوون میں دس سے پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں۔ فرنچ فرائز اور ٹماٹو کیچپ کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔