نارنجی کا چھلکا اتارنے کے لئے تیز چھری استعمال کریں۔ نارنجی کو ایک پیالے کے اوپر ایک ہاتھ میں پکڑیں اور درمیان سے کاٹنا شروع کریں۔ اسی طرح تمام کاشیں کاٹ لیں۔ سیب کی بھی کاشی کاٹ لیں اور بیچ نکال دیں۔ مرچوں کو آدھا کاٹ لیں۔ اس کو بلینڈر میں ڈالیں۔ ساتھ ہی نارنجی، سیب، لہسن اور پودینہ ڈال دیں۔ اس کو بلینڈر کرلیں اور ایک مکسچر تیار کرلیں۔ اس کے بعد لیموں کا جوس شامل کردیں۔ تھوڑا نمک اور کالی مرچ شامل کردیں۔ سرونگ باؤل میں ڈال کر سرو کریں۔