ایک برتن میں دو کھانے کے چمچ تیل گرم کریں۔
اس میں نمک، ھری پیاز اور گرم مصالحہ شامل کرکے تین سے چار منٹ تک پکائیں اور ایک طرف رکھ دیں۔
انڈوں کو پھینٹ لیں حتٰی کہ جھاگ بن جائے۔
اس میں نمک مکس کر دیں پھر ہلکا سا پھینٹ لیں۔
ایک پین میں تیل گرم کریں اور انڈے کے مکسچر کا آملیٹ تیار کرلیں۔
ٹاپنگ تیار کرنے کے لیے
پیاز کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں اور انھیں نمک اور کالی مرچ کے ساتھ ہلکا سا بھون لیں۔
سرو کرنے کے لیے
سلائسز کو براؤن ہونے تک ٹوسٹ کرلیں آملیٹ کے سلائس کے سائز کے برابر ٹکڑے کرلیں۔
سلائس پر آملیٹ کا ایک حصہ رکھیں۔
اس پر پیاز کی تہہ بچھائیں اور گرم گرم سرو کریں۔