Cheese Omelet With Pepperoni Recipe in Urdu

Find delicious Cheese Omelet With Pepperoni recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Cheese Omelet With Pepperoni recipe is one of the common and most searched dishes in the Breakfast Menu recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Cheese Omelet With Pepperoni recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Cheese Omelet With Pepperoni
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

2228 Views 0 Comments

چیز آملیٹ ود پیپرونی
اجزاء:
•انڈے_____ 6عدد
•پیپرونی_____ گرام 200
•مکھن_____ 1کھانے کا چمچ
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•کالی مرچ پاؤڈر_____ 1اور آدھا چائے کا چمچ
•اوریگانو_____ 1چائے کا چمچ
•چیڈر چیز_____ آدھا کپ
•لال شملا مرچ_____ 1کھانے کا چمچ
•سبز شملا مر چ_____ 1کھانے کا چمچ

ہیش براؤن بنانے کے اجزاء:
•ٹماٹر_____ 4عدد
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•کالی مرچ_____ 1چائے کا چمچ
•کٹی لال مرچ_____ 1چائے کا چمچ
•پیا ز پاؤڈر_____ 1چائے کا چمچ
•لہسن پاؤڈر_____ 1چائے کا چمچ
•موزریلا چیز_____ 1کپ
•میدہ_____ آدھا کپ
•کھانے کا تیل_____ فرائی کے لئے

ترکیب:
آملیٹ بنانے کی ترکیب:
ایک باؤل میں انڈے پھینٹ کر اس میں نمک، دودھ اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
پیکٹ پر دی گئی ہدایات کے مطابق پیپرونی تیار کر لیں۔
اب ایک پین کومکھن سے گریس کر لیں اور اس میں انڈے کا مکسچر ڈال کر درمیانی ہلکی آنچ پر دو سے تین منٹ پکائیں۔
جب انڈے کی اوپر والی تہہ گاڑھی ہوجائے تو پیپرونی رکھ کراس پر شملا مرچ، چیڈر چیز اور اوریگانو چھڑک دیں۔
پھر انڈے کو فولڈ کر کے پلٹ لیں اور ہلکی آنچ پر دو منٹ دم پر رکھ دیں یا جب تک چیز پگھل جائے۔
مزیدار چیز آملیٹ تیار ہے۔
ہیش براؤن ترکیب:
ایک باؤل میں آلوؤں کو کدو کش کر لیں۔
اب آلوؤں کو ایک کپڑے میں ڈال کر اچھی طرح پانی نچور لیں اور پندرہ سے بیس منٹ کے لئے سائیڈ پر رکھ دیں۔
پھر ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں آلو ڈالیں اور ہلکی آنچ پر دو سے پانچ منٹ پکائیں۔
اب ایک دوسرے باؤل میں نمک، پیاز پاؤڈر، کالی مرچ، کٹی لا ل مرچ، لہسن پاؤڈر، چیز، میدہ اور آلو ڈال کر تمام اجزا اچھی طرح مکس کرلیں۔
پھر آملیٹ کی اپنی مرضی سے کوئی شکل بنا کر گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔
ہیش براؤن تیار ہے، چیز آملیٹ کے ساتھ سرو کریں۔

Posted By: Ashhad, karachi

Find out the Cheese Omelet With Pepperoni Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Breakfast Menu. Cheese Omelet With Pepperoni is very famous in desi people. At KFoods you can find Cheese Omelet With Pepperoni and all the urdu recipes in a very easiest way.

Cheese Omelet With Pepperoni

Cheese Omelet With Pepperoni in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Breakfast Menu.

Reviews & Comments