Shami Kabab Recipe in Urdu

Find delicious Shami Kabab recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Shami Kabab recipe is one of the common and most searched dishes in the Chef Recommended Recipes recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Shami Kabab recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Shami Kabab
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

2241 Views 0 Comments

شامی کباب
اجزاء:
شامی کباب ایک ایسی ڈش ہے جسے روٹی کے ساتھ کھایا جائے تو بھی یہ مزیدار لگتے ہیں اور روکھے کھائے جائیں تو بھی ان کا ذائقہ کچھ منفرد ہوتا ہے۔ ان کو دیگر کھانوں کے ساتھ کھایا جائے تو بھی ان کا مزہ کچھ الگ ہوتا ہے۔ شامی کباب دہلی والوں کی خاص ڈش سمجھے جاتے ہیں، ان کے ہاں کوئی بھی دعوت ہو شامی کباب کے بناء ادھوری رہتی ہے۔ شامی کباب بنانا ایک مشکل کام ہے کیونکہ اچھے شامی کباب جب ہی بنتے ہیں جب ان کو سل بٹے پر پیس کر بنایا جائے۔ لیکن فرائ کرتے ہوئے یہ ٹوٹ جاتے ہیں۔ ایسے میںا ن کو گھر پر بآسانی اور مزیدار کیسے بنایا جائے؟
ترکیب:
٭ شامی کباب کو بنانے کے لئے کوشش کریں کہ اس کو سل بٹے پر پیس کر ہی بنائیں ، اس طرح ان کا ذائقہ دوبالا ہو جاتا ہے۔
٭ چنے کی دال کو گرم پانی میں 1 گھنٹے کے لئے بھگو دیں اور پھر اس کو پریشر ککر میں پکائیں تاکہ یہ اچھی طرح گل جائے اور سل بٹے پر آسانی سے پیس لیں۔
٭ دال کو جب ابال لیں تو اس کو فوری پیس لیں، اس میں ہوا نہ لگنے دیں ورنہ دال کڑک ہو جاتی ہے۔
٭ گوشت کو بھی دھو کر ابال لیں اور کوشش کریں کہ 40 منٹ تک ابالیں تاکہ اس کو بھی پیسنا آسان ہو جائے۔
٭ اب ان دونوں چیزوں کو پیس کر الگ کرلیں۔
٭ ایک پیاز کاٹ کر اس کو بھی سل بٹے پر پیس لیں اور اسی میں گوشت/ دال سارا سامان ڈال کر ایک مرتبہ باریک سا کرلیں۔
٭ اب ایک پیالے میں برڈ کرمز اور ایک چمچ بیکنگ سوڈا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
٭ پھر پیسے ہوئے مصالحے کی ٹکیاں بنائیں اور اسے بریڈ کرمز میں ڈال کر رکھ لیں۔
٭ ایک پیالے میں آئل اور ایک پیالے میں برف والا پانی رکھ لیں۔
٭ شامی کباب کی ٹکیوں کو پہلے بریڈ کرمز میں ڈپ کریں، پھر آئل اور پھر ایک مرتبہ بریڈ کرمز میں ڈپ کرکے فرائی کرلیں۔
٭ اس طریقے سے شامی کباب نہ تو ٹوٹیں گے اور نہ ہی ان میں زیادہ آئل جذب ہوگا۔
Posted By: Humaira, Karachi

Find out the Shami Kabab Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Chef Recommended Recipes. Shami Kabab is very famous in desi people. At KFoods you can find Shami Kabab and all the urdu recipes in a very easiest way.

Shami Kabab

Shami Kabab in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Chef Recommended Recipes.

Reviews & Comments