Shami Kabab Recipe in Urdu

Find delecius Shami Kabab Recipe in Urdu with our easy to cook recipes in Urdu. Shami Kabab Recipe is common dish to find in Eid-ul-Adha Special category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Shami Kabab Recipe in Urdu with available user-friendly instructions in Urdu Recipes.

Shami Kabab
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

1525 Views 0 Comments

شامی کباب
اجزاء:
عید پر شامی کباب تو سب ہی بناتے ہیں پھر چاہے گھر والوں کیلیئے ہوں یا پھر دعوت میں مہمانوں کو کھلانے کیلیئے، یہ سب ہی بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ لیکن جو مزہ نانی دادی کے ہاتھ کے شامی کبابوں میں ہوتا تھا اسے سب یاد کرتے ہیں، تو کیوں نہ اس عید پرانی یادوں کو تازہ کردیا جائے؟

آج ہم آپ کو سیکھا رہے ہیں روائتی انداز میں ریشے والے شامی کباب بنانے کا طریقہ، جسے کھا کر ہر کوئی آپ کی تعریف کرے گا، تو پھر شروع کرتے ہیں۔
ترکیب:
ریشے والے شامی کباب بنانے کی ترکیب:

۔ سب سے پہلے چنے کی دال 250 گرام لے کر اسے رات بھر پانی میں بھگو کر رکھ دیں

۔ کُکر میں گائے کا گوشت ½ کلو (کچھ ہڈیاں بھی شامل کردیں) لیں اور اس میں 2 چمچ ادرک لہسن کچل کر، 1 چمچ زیرہ، 1 چمچ دھنیا، 6 لونگ، 3 بڑی اور 3 چھوٹی الائچی، 5 سے 6 دارچینی، 15 سے 20 کالی مرچ، 7 سے 8 موٹی لال مرچ، 1 عدد پیاز، نمک اور 3 گلاس پانی شامل کر کے گوشت گلنے کیلیئے چھوڑ دیں

۔ جب گوشت گل جائے تو اسے یخنی سمیت ایک دیگچی میں نکال کر اس میں چنے کی دال ڈال دیں اور ڈھکن لگا کر پکائیں، یہاں تک کہ دال بھی گل جائے۔ اب ثابت گرم مصالحے کو نکال کر الگ کردیں

۔ گوشت کا پانی مکمل خشک کرنے کے بجائے ہلکی آنچ پر دوران کوکنگ ہی اس میں گھوٹا لگائیں، اور اچھے سے گوشت اور دال کو پیس لیں، اسکے بعد چولہا بند کردیں

۔ کباب کا مصالحہ ٹھنڈا ہونے کے بعد اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز، دھنیا، پودینہ، باریک کٹی ہری مرچ، تھوڑا سا رم مصالحہ اور 1 عدد انڈا شامل کر کے مکس کریں، اور کباب کی ٹکیاں بنا کر فریج میں رکھ دیں
کھانے سے پہلے فرائی کریں، خود بھی کھائیں اور سب کو کھلائیں!
Posted By: Salwa, Karachi

Find out the Shami Kabab Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Eid-ul-Adha Special. Shami Kabab is very famous in desi people. At KFoods you can find Shami Kabab and all the urdu recipes in a very easiest way.

Shami Kabab

Shami Kabab in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Eid-ul-Adha Special.

Reviews & Comments