شکرقندی کی چاٹ
اجزاء:
شکرقندی کو ابال کر مصالحے کے ساتھ یا میٹھے شیرے کے ساتھ سب ہی کھاتے ہیں لیکن اس کی چاٹ شاید کم ہی لوگ بناتے ہیں۔ آج کے فوڈز میں بتا رہے ہیں آپ کو مزیدار شکرقندی کی چاٹ جس کو کھانے کے بعد چنے اور آلو کی چاٹ کا ذائقہ بھی بھول جائیں گے۔
اجزاء:
شکرقندی 2 سے 3 کٹی ہوئی
لال مرچ پاؤڈر
کٹی لال مرچ
کالی مرچ پاؤڈر
نمک
لیموں
املی کا پیسٹ
ٹماٹر
ٹماٹو کیچپ
ہرا دھنیا
مایونیز
چاٹ مصالحہ
ترکیب:
٭ سب سے پہلے شکرقندی کو ابال کر اس کا چھلکا اتار لیں۔
٭ ایک پیالے میں مایونیز، لیموں کا رس، کیچپ، املی کا پیسٹ، نمک اور لال مرچ پاؤڈر اور کُٹی لال مرچ ڈال کر اچھی طرح پیسٹ بنائیں۔
٭ اب شکرقندی کو کاٹ کر اس میں یہ پیسٹ مکس کرلیں پھر کالی مرچ، چاٹ مصالحہ اور ہرا دھنیا ڈال کر سروو کردیں۔
Posted By: Humaira, Karachi
Add Your Recipe