Shahi Murgh Qorma Recipe in Urdu

Find delicious Shahi Murgh Qorma recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Shahi Murgh Qorma recipe is one of the common and most searched dishes in the Chicken, Poultry recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Shahi Murgh Qorma recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Shahi Murgh Qorma
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

2050 Views 0 Comments

شاہی مرغ قورمہ
اجزاء:
ہم اکثر آپ کے ساتھ مختلف کھانوں کی ترکیب شئیر کرتے ہیں آج ہم آپ کے لئے ہیں مشہور یوٹیوبر مبشر صدیقی کی شاہی دیسی مرغ کورمہ بنانے کی ترکیب جو بنے گا اتنا لذیذ اور چٹخارے دار کہ اپ کے گھر والے بھی آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

ہم آپ کو بتائیں کہ ترکیب اور ساتھ ہی آپ مبشر صدیقی ویڈیو بھی ملاحظہ کر سکتے ہیں تو آیئے پھر شروع کرتے ہیں۔

سرسوں کا تیل یا گھی حسبِ ضرورت
6 عدد پیاز
لونگ اور کالی مرچ 6 سے 8 عدد
آدھا کھانے کا چمچ زیرہ
چکن دیسی یا فارمی آدھا کلو
سبز الائچی 2 سے 4 عدد
لہسن اور ادرک کا پیسٹ 2 کھانے کے چمچ
نمک حسبِ ضرورت
پسی لال مرچ دو چائے کے چمچ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ
ایک گلاس پانی
دہی ایک کپ
ترکیب:
سب سے پہلے ایک دیگچی میں تیل ڈالیں اور پیاز ڈال کر انہیں سنہرہ فرائی کریں، اب جب پیاز ہلکی گولڈن ہو جائے تو اسے تیل سے چھان کر نکال لیں اور ایک پلیٹ میں پھیلا کر رکھ دیں۔

اب اس دیگچی میں مرغی ڈالیں، لونگ، کالی مرچ اور زیرہ شامل کریں اور ہلکا سا بھون لیں، اب اس میں ادرک لہسن شامل کریں اور بھنائی کریں، پھر اس میں پسی لال مرچ، ہلدی، نمک، دھنیا پاؤڈر اور سبز الائچی شامل کریں اور بھنائی کریں۔

اب اس میں ایک گلاس پانی ڈالیں اور پکنے دیں تاکہ مرغی اچھی طرح گل جائے، جب پانی خشک ہو جائے تو اس کی اچھی طرح بھنائی کر کے اس میں دہی شامل کریں اور علیحدہ کی ہوئی پیاز کو مسل کر باریک کر کے اس میں شامل کریں اور بھنائی کریں۔

جب تک تیل اور سالن الگ نہ ہو جائے تب تک اس کی بھنائی کریں اور اپنے مطابق اسے گاڑھا یا پتلہ رکھیں، 2 سے 3 منٹ دم پر لگائیں، لیجیئے تیار ہے شاہی دیسی مرغ کورمہ گرما گرم روٹی سے کھائیں۔
Posted By: Noman, attock

Find out the Shahi Murgh Qorma Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Chicken, Poultry. Shahi Murgh Qorma is very famous in desi people. At KFoods you can find Shahi Murgh Qorma and all the urdu recipes in a very easiest way.

Shahi Murgh Qorma

Shahi Murgh Qorma in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Chicken, Poultry.

Reviews & Comments