۔ ایک دیگچی میں ½ کلو قیمہ ہڈی والا، 2 چمچ تیل، کٹی ہوئی پیاز 2 عدد، ادرک لہسن 2 چمچ، 2 سے 3 ہری مرچ کُوٹ کر، 1 چمچ لال مرچ، 1 چمچ دھنیا، ½ چمچ ہلدی اور نمک حسبِ ذائقہ ڈال کر مکس کریں اور تھوڑی دیر تیز آنچ پر پکانے کے بعد چولہے کو درمیانی آنچ پر کر کے 15 سے 20 منٹ ڈھکن لگا کر پکائیں
۔ اب ایک پین میں 4 سے 5 سوکھی لال مرچ، 3 بڑی لائچی، 1 چھوٹی الائچی، ½ چمچ ثابت کالی مرچ اور ½ چمچ زیرہ ڈال کر روسٹ کریں پھر اسے پیس کر مصالحہ بنا لیں۔
۔ قیمہ بھون جانے کے بعد اس میں ½ کپ دہی اور 1 بڑا ٹماٹر ڈال کر اچھے سے دہی کا پانی خشک ہونے تک بھونیں، پھر اس میں کٹے ہوئے آلو اور پسا ہوا مصالحہ شامل کر کے کچھ دیر پکائیں۔
۔ اب اس میں دیڑھ کپ گرم پانی ڈال کر ڈھکن لگا دیں اور آلو گلنے تک پکنے دیں، آلو نرم ہوجائیں تو اس میں تھوڑی سی کسوری میتھی، ہرا دھنیا، ہری مرچ اور باریک کٹا ہوا ادرک شامل کر کے مزید 2 منٹ پکائیں پھر چولہا بند کردیں
۔ لیجیئے مزیدار قیمہ آلو تیار ہے۔۔ اسے سفید چاول یا نان کے ساتھ تناول فرمائیں!