تھوڑے سے تیل میں پودینے کے پتے اتنے تلیں کہ کرکرے ہوجائیں ۔
تیل سے نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔
تلے ہوئے پودینے کے پتے چورا کرکے ان کا پاؤڈر بنالیں۔
آٹے میں نمک اور پودینے کے پتون کا پاؤڈر ڈال کر پانی کی مدد سے گوندھ لیں۔
10منٹ کے لئے آٹے کو ڈھک کر رکھ دیں اور اپنی پسند کے مطابق پراٹھے بیل کر گرم توے پر تیل کی مدد سے پکالیں۔
سنہرے ہو جائیں تو اُتارلیں ۔
خیال رہے پراٹھے سنہرے کرنے کے لیے آنچ کا دھیمار کھا جانا ضروری ہے ۔
تمام پراٹھے اسی طرح پکالیں ۔
اپنی پسند کی دال کے ساتھ سروکریں۔