phaliyu or chicken ke roll Recipe in Urdu

Find delicious phaliyu or chicken ke roll recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. phaliyu or chicken ke roll recipe is one of the common and most searched dishes in the Chicken, Poultry recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating phaliyu or chicken ke roll recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

phaliyu or chicken ke roll
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

9392 Views 1 Comments

پھلیوں اور چکن کے رول
اجزاء:
سیم کے بیج ایک پیالی
لو بیے کے دانے ایک پیالی
مرغ کا قیمہ ایک پیالی(ابلا ہوا)
سویا سوس دو کھانے کے چمچے
ٹماٹو سوس ایک پیالی
میدہ ایک پیالی
نمک چائے کا چمچہ
اجوائن چار دانے(پیس لیں)
انڈے تین عدد
دودھ پیالی
کالی مرچ ایک چائے کا چمچہ(پسی ہوئی)
تیل ایک پیالی
اجینو موٹو دو چٹکی
ترکیب:
سیم کے بیج اور لوبیاں دو دن پہلے پانی میں بھگو دیں۔ ایک دن بعد ان کا پانی پھینک دیں، مگر ہلکا سا نم رہنے دیں۔ تیسرے دن بیج پھوٹ پڑیں گے۔ اب انہیں نمک ڈال کر ابال لیں۔ مرغ کا قیمہ، ایک کھانے کا چمچہ پانی اور تھوڑا نمک ڈال کر ابال لیں۔ انڈے پھینٹ لیں۔ کھانے کا چمچہ پانی اور تھوڑا نمک ڈال کر ابال لیں۔ انڈے پھینٹ لیں۔ میدے میں دودھ ملا کر انڈوں میں شامل کر لیں اور خوب پھینٹیں۔ اس کے بعد اجوائن اور نمک بھی ملا دیں۔فرائنگ میں چمچہ کھانے کا تیل گرم کر یں اور اس آمیزے میں سے ڈیڑھ یا دو کھانے کے چمچے فرائنگ پین میں ڈال کر پین کیک کی طرح پھیلائیں۔ آنچ ہلکی رکھیں۔ ایک طرف سے براؤن ہو جائے تو اتار لیں۔ اسی طرح سارے آمیزے کے کیک تل لیں۔ ایک برتن میں سیم اور لو بیے کے بیج ڈالیں۔ اس میں مرغ کا قیمہ ملائیں۔ کالی مرچ، سویا سوس اور اجینو موٹو بھی شامل کر لیں۔ پین کیک پلیٹ میں رکھیں۔ سیم کے بیج، لوبیاں اور قیمہ تھوڑا تھوڑا کیک کے درمیان رکھ کر رول بنائیں(تھوڑا سا آمیزہ بچا لیں۔ پھر انگلی سے کناروں پر ٹماٹر سوس لگا کر رول بند کر دیں۔ اور تیل میں تل لیں۔ جب رول تلے جائیں تو انہیں خوبصورتی سے ڈش میں رکھیں اور چاروں طرف بچا ہوا آمیزہ ڈال دیں۔ پھر سلاد سے سجائیں۔ ٹماٹو سوس الگ پیالے میں رکھیں۔
Posted By: Nosheen, karachi

Find out the phaliyu or chicken ke roll Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Chicken, Poultry. phaliyu or chicken ke roll is very famous in desi people. At KFoods you can find phaliyu or chicken ke roll and all the urdu recipes in a very easiest way.

phaliyu or chicken ke roll

phaliyu or chicken ke roll in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Chicken, Poultry.

Reviews & Comments

One of the best chicken recipes is this phaliyu or chicken ke roll recipe. It's taste has no match. When my baba goes to buy grocery, I try and insist to buy its ingredients so that I can make it whenever I like throughout the month.

  • Maidah, Karachi