Looking for a delicious and healthy meal option. Try our دال ہو یا سبزی، صرف ایک چمچ سے مزہ دو بالا۔۔ اب گھر میں بنائیں آسان طریقے سے ایسا چکن پاؤڈر، جو سادے کھانے میں بھی جان ڈال دے, it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this دال ہو یا سبزی، صرف ایک چمچ سے مزہ دو بالا۔۔ اب گھر میں بنائیں آسان طریقے سے ایسا چکن پاؤڈر، جو سادے کھانے میں بھی جان ڈال دے is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.
پہلے محدود کھانوں میں استعمال ہونے والی چیزیں آج کل تقریباً ہر کھانے میں ہی استعمال ہورہی ہے، جس کی وجہ سے ان میں ملاوٹ بھی زیادہ ہونے لگی ہے۔ جو ذائقہ پہلے ایک چمچ مصالحہ ڈالنے پر آتا تھا آج دو چمچ ڈالنے پر بھی نہیں آتا۔۔
ایسا ہی ایک مصالحہ چکن پاؤڈر ہے، جو فرینچ فرائز کی جان بن چکا ہے، اسکے علاوہ گھر میں پکنے والی دال اور سبزیوں میں بھی اب اسکا استعمال ہورہا ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں گھر میں اسے بنانے کا نہایت ہی آسان طریقہ کیا ہے۔۔
اجزاء:
چکن 350 گرام (بغیر ہڈی کے)
پیاز 2 عدد درمیانے سائز کی
موٹا لہسن 1 پورا
ادرک 3 انچ کا ٹکڑا
طریقہ کار:
۔ لہسن کے چھلکے اتار دیں اور ادرک کو بغیر چھلکا اتارے ٹکڑوں میں کاٹ لیں، ساتھ ہی پیاز کو بھی لمبائی میں باریک کاٹنا ہے
۔ اب ایک تھال میں تینوں چیزوں کو پھیلا دیں اور کسی باریک کپڑے یا جالی سے ڈھک کر 2 دن کیلیئے دھوپ میں رکھ دیں، تا کہ وہ سوکھ جائے
۔ بلکل ایسا ہی چکن کے ساتھ بھی کرنا ہے اور اسے بھی دھوپ میں خشک کرلینا ہے 3 دنوں تک
۔ جب چکن اور سبزی دونوں خشک ہوجائیں پوری طرح تو انہیں گرینڈر میں ڈال کر پیس لیں اور آخر میں اس میں 1 چمچ نمک شامل کریں
۔ اصل اور ذائقہ دار چکن پاؤڈر تیار ہے!
اگر آپ کے گھر مائیکرو ویو اوون ہے تو اس سے بھی آسان اور کم وقت میں چکن پاؤڈر بن سکتا ہے، اسکے لیئے نیچے دی گئی ویڈیو دیکھیں