وزن بھی کم کرتی ہے اور بلڈ پریشر بھی ۔۔ بیسن کی روٹی کھانے کے وہ فائدے، جسے جان کر آپ بھی دوپہر میں یہی کھائیں گے

Looking for a delicious and healthy meal option. Try our وزن بھی کم کرتی ہے اور بلڈ پریشر بھی ۔۔ بیسن کی روٹی کھانے کے وہ فائدے، جسے جان کر آپ بھی دوپہر میں یہی کھائیں گے, it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this وزن بھی کم کرتی ہے اور بلڈ پریشر بھی ۔۔ بیسن کی روٹی کھانے کے وہ فائدے، جسے جان کر آپ بھی دوپہر میں یہی کھائیں گے is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.

پاکستان میں ہر خطہ میں مختلف قسم کے کھانے پکائے اور کھائے جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر روٹی کو ہی لے لیں، پاکستان میں روٹی مختلف قسم کے آٹے اور طریقوں سے تیار کی جاتی ہے۔ عموماً تو روٹی کے لیے گندم کا آٹا سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے، مگر آپ کو پنجاب میں مکئی کا آٹا، راجستھان میں باجرے کا آٹا، جنوبی علاقوں میں راگی، اور اسی طرح کا ایک اور ورژن بیسن روٹی ہے، جو کہ اکثر جگہوں پر پکا کر کھائی جاتی ہے۔

بیسن کی روٹی کو باقاعدہ آٹا روٹی کا متبادل سمجھا جاتا ہے جو اچار اور دہی کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔ اس روٹی میں موجود بیسن اسے گلوٹین فری بناتا ہے، کاربوہائیڈریٹ کی مقدار کم ہوتی ہے اور اس میں اچھی مقدار میں پروٹین، فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں۔

بیسن کی روٹی کے فائدے:

۔ بیسن کی روٹی میں موجود فائبر بھوک کو مزید کم کرتا ہے، اور یہ آپ کے وزن میں کمی لانے کیلیئے دوپہر میں کھائی جانی والی بہترین غذا ہے۔
۔ بیسن میں موجود پروٹین آپ کے پٹھوں اور جسمانی غذائیت کیلیئے بہت اچھا ہے۔
۔ بیسن کی روٹی ہاضمے میں بھی مدد دیتی ہے اور آنتوں کی صحت کو بھی فروغ دیتی ہے۔
۔ بیسن کی روٹی میں کاربوہائیڈریٹ کی مقدار کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد اسے آسانی سے کھا سکتے ہیں۔
۔ کم گلیسیمک انڈیکس کی وجہ سے بیسن کی روٹی ذیابیطس کے مریضوں کے لیے دوستانہ ڈش بھی سمجھی جاتی ہے۔

بیسن کی روٹی بنانے کا طریقہ:

بیسن کی روٹی بنانے کیلیئے ایک پیالے میں بیسن، سادہ آٹا، پیاز، ہری مرچ، لال مرچ، نمک اور ہرا دھنیا ڈال کر آٹا گوندھ لیں۔ آٹا مضبوط ہونا چاہیے لیکن نرم اور لچکدار بھی۔ آٹا تیار ہونے کے بعد، اسے نم کپڑے سے ڈھانپیں اور کم از کم 15 منٹ تک آرام کرنے دیں۔ اس کے بعد، چھوٹی گول روٹی بیل کر ایک توے کو گرم کریں اور تھوڑا سا گھی ڈال کر روٹی تیار کریں۔

By Salwa  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   3815 Views   |   18 Jul 2023
Related Recipes
Reviews & Comments