Nariyal Ka Halwa Recipe in Urdu

Find delicious Nariyal Ka Halwa recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Nariyal Ka Halwa recipe is one of the common and most searched dishes in the Ice Cream & Deserts recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Nariyal Ka Halwa recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Nariyal Ka Halwa
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

2957 Views 0 Comments

ناریل کا حلوہ
اجزاء:
آج کل ہر خاتون کمر درد ،ہارمونزکی خرابی، لیکوریا کی تکلیف میں مبتلا نظر آتی ہے ۔ یہ ایسی بیماریاں ہیں جو کسی بھی خاتون کو دیمک کی طرح اندر سے چاٹ جاتی ہیں اس سے بے انتہا کمزوری،ٹانگوں میں مستقل درد،کمر درد،اور دوسرے اندرونی مسائل جنم لیتے ہیں۔ اس کے لئے سینکڑوں ٹوٹکے بھی آزمائے جاتے ہیں ،دوا علاج بھی کیا جاتا ہے لیکن یہ تکالیف کسی طرح جان نہیں چھوڑتیں۔ لیکن ہم یہاں ان تمام مسائل کا بہت ہی آسان اور سستا حل لے کر آئے ہیں، جس کے استعمال سے آپ دنوں میں اپنے آپ کو دوبارہ جوان محسوس کریں گی۔
ناریل کو کھانا معمول بنانا صحت مند ہڈیوں اور دانتوں کی نشوونما کی معاونت کرتا ہے، یہ جسم کی کیلشیئم اور مینگنیز جذب کرنے کی صلاحیت کو بہتر کرتا ہے جس سے ہڈیوں کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے، یہ ہڈیوں کے بھربھرے پن کا خطرہ کم کرتا ہے۔ ناریل میں موجود اجزا جسم پر عمر بڑھنے سے مرتب ہونے والے اثرات کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں اور اس رفتار کو سست کرکے درمیانی عمر میں بھی شخصیت کو جوان رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہاں ہم ناریل کا انتہائی آسان حلوہ بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں جوکہ خواتین کے لئے انتہائی مفید اور فائدہ مند ہے۔

اجزاء
خشک ناریل 250 گرام
چینی آدھا کپ
ملک پاؤدڑ 1 پیالی
گھی 3 سے 4 کھانے کے چمچ
دودھ آدھا کپ
پیلا رنگ چٹکی بھر
ترکیب:
ناریل کو کدو کش کر لیں بالکل باریک برادہ سا بن جائے تو ایک پین میں گھی ڈال کر اس میں یہ ناریل ڈال دیں ۔
جب ہلکا سا سنہری رنگ آجائے تو اس میں ملک پاؤڈر ڈال دیں۔
اس کو ہلکا سا بھون لیں اب اس میں چینی ڈال دیں۔
جب چینی گھل مل جائے تو آدھا پیالی دودھ میں چٹکی بھر پیلا رنگ ڈال کر اس آمیزے میں ڈال دیں اور اچھی طرح بھون لیں ۔
خشک ہونے لگے تو اس کو چولہے سے اتار لیں، چاندی کے ورق اور میووں سے گارنش کریں لذیذ ناریل کی مٹھائی یا حلوہ تیار ہے۔
Posted By: Iffat, Karachi

Find out the Nariyal Ka Halwa Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Ice Cream & Deserts. Nariyal Ka Halwa is very famous in desi people. At KFoods you can find Nariyal Ka Halwa and all the urdu recipes in a very easiest way.

Nariyal Ka Halwa

Nariyal Ka Halwa in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Ice Cream & Deserts.

Reviews & Comments