Mushroom Nodules with Grilled Tofu Recipe in Urdu

Mushroom Nodules with Grilled Tofu

مشروم نوڈلز ود گرلڈ ٹوفو

اجزاء:
اسپیگھیٹی------------ 200گرام
نمک-------------- حسبِ ذائقہ
مشرومز چھ-------------------- سے آٹھ عدد
ٹوفو----------------- 200گرام
پیپریکا پاﺅڈر--------------- ایک کھانے کا چمچ
اجوائن------------------- آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ پسی ہوئی------------ آدھا چائے کا چمچ
یخنی----------------- ایک پیالی
لیموں کا رس------------ دو کھانے کے چمچ
ہری مرچیں-------------- تین سے چار عدد
ہرا دھنیا-------------- آدھی گٹھی
ہرا دھنیا---------------- آدھی گٹھی
ڈبل روٹی کے سلائس------------- دو عدد
میدہ----------------- دو کھانے کے چمچ
مارجرین یا مکھن---------------- دو کھانے کے چمچے
چیڈرچیز------------------ ایک پیالی
کوکنگ آئل---------------------- حسبِ ضرورت
ٹوفو کوگرل کرنے کے لئے پہلے اس میں باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا ، ہری مرچیں، نمک، کالی مرچ، لیموں کا رس اور باریک چورا کی ہوئی ڈبل روٹی کے سلائس ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔
پھر اس کے چھوٹے چھوٹے بالز بنا کر انھیں چپٹا کرلیں۔ گرل پین پر ہلکا سا کوکنگ آئل لگا کر اسے آٹھ سے دس منٹ گرم کریں اوراس پر ٹوفو کو گرل کرلیں۔
اسپیگھیٹی کو نمک ملے پانی میں ابال لیں اور چھلنی میں ڈال کر اس پر ٹھنڈا پانی بہا دیں۔
پین میں میدہ اور مارجرین یا مکھن ڈال کر خوشبو آنے تک بھونیں، پھر اس میں تھوڑی تھوڑی کرکے یخنی شامل کریں اور لکڑی کے چمچ سے ملاتے ہوئے گاڑھا ہونے پر چولہے سے اتار لیں۔
اس ساس میں نمک، پیپریکا پاﺅڈر، اجوائن اور کٹے ہوئے مشرومز ڈال کر ملائیں اور دوبارہ سے چولہے پر رکھ دیں۔
پھر اس میں کش کیا ہوا چیز اور ابلی ہوئی اسپیگھیٹی ڈال کر اچھی طرح ملالیں۔
گرم گرم ڈش میں نکال کر گرل کئے ہوئے ٹوفو سے سجا کر پیش کریں۔
اس ڈش کو بنانے کے لئے کسی بھی قسم کا پاستا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Posted By: haniya,

Find out the Mushroom Nodules with Grilled Tofu Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Vegetables & Pulses. Mushroom Nodules with Grilled Tofu is very famous in desi people. At KFoods you can find Mushroom Nodules with Grilled Tofu and all the urdu recipes in a very easiest way.

Mushroom Nodules with Grilled Tofu

Mushroom Nodules with Grilled Tofu in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Vegetables & Pulses.

مزید سبزیاں اور دالیں ریسیپیز

Tags

    Mushroom Nodules with Grilled TofuMashroom Nodules With Gril Tofo

Reviews & Comments (1)

My elder sister has come to Pakistan from America. She is asking me for cooking Paksitani tips, so I am teaching her to cook Mushroom Nodules with Grilled Tofu recipe and also provide her a list of vegetable recipes so she could make them in america too.

Feb 28, 2017 Saliha Multan

Leave Comment