مونگ دال کھیر
اجزاء:
مونگ کی دال--------- 250گرام
دودھ------------ ایک کلو
چاول-------- 4کھانے کے چمچے
کھویا---------------- 2/1پاﺅ
کیوڑا-----------------ایسنس چند قطرے
پسی الائچی---------- 1/2چائے کا چمچہ
چینی----------- ایک کپ
گھی----------------- 4کھانے کے چمچے
ڈرائی فروٹ------------- گارنش کے لئے
پسا کھوپرا------------- گارنش کے لئے
ترکیب:
250گرام مونگ کی دال کو صاف کرکے دھو لیں۔ اور بھگو کر چھوڑ دیں۔ پھر اسے چوپر میں پیس لیں اب پین میں ایک کلو اور ایک کپ چینی شامل کرکے ہلکی آنچ پر پکنے کے لئے دیں جب دودھ میں ابال آجائے اور چینی حل ہوجائے تو مونگ کی دال اور 4کھانے کے چمچے چاولوں کو پیس کر شامل کریں اور پکائیں۔آمیزہ گاڑھا ہوجائے تو اس میں 1/2پاﺅ کھویاشامل کرکے مکس کریں۔اب اسے ڈش میں نکالنے سے پہلے چند قطرے کیوڑا ایسنس شامل کریں اور مکس کرکے ڈش آﺅٹ کریں۔آخر میں ڈرائی فروٹ اور پسے کھوپرے سے گارنش کرکے سرو کریں
Chef Gulzar ,
Posted By: nida,