دودھ کو پھینٹ لیں اور ۔۔ میکڈونلڈ کا چاکلیٹ شیک! بابا فوڈز ریسٹؤرنٹس میں ملنے والا کمرشل چاکلیٹ شیک کیسے بناتے ہیں؟ مکمل طریقہ

Looking for a delicious and healthy meal option. Try our دودھ کو پھینٹ لیں اور ۔۔ میکڈونلڈ کا چاکلیٹ شیک! بابا فوڈز ریسٹؤرنٹس میں ملنے والا کمرشل چاکلیٹ شیک کیسے بناتے ہیں؟ مکمل طریقہ, it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this دودھ کو پھینٹ لیں اور ۔۔ میکڈونلڈ کا چاکلیٹ شیک! بابا فوڈز ریسٹؤرنٹس میں ملنے والا کمرشل چاکلیٹ شیک کیسے بناتے ہیں؟ مکمل طریقہ is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.

چاکلیٹ شیک کسی مہنگے ریسٹورنٹ میں ہی اچھا ملتا ہے اور پھر جس طریقے سے اس کو پیش کیا جاتا ہے وہ دیکھ کر ہی سب کو اچھا لگتا ہے۔ انسٹاگرام پر بھی انفلوئنسرز کی ویڈیوز میں ایسے شیک اچھے لگتے ہیں مگر ۔۔۔ مگر اب ان کو گھر پر کیسے بنائیں تو جانیے بابافوڈز میں کیسے کمرشل چاکلیٹ شیک بنانے کا طریقہ آپ کو سکھایا جاتا ہے؟

اسکے لیے آپ کو چاہیے:

اجزاء

دودھ

کریم

چاکلیٹ

کوکو پاؤڈر

چاکلیٹ پاؤڈر

چینی

ڈبے والا دودھ، پاؤڈر ملک

برف

چاکلیٹ سیرپ

آئس کریم چاکلیٹ والی

طریقہ

٭ سب سے پہلے کریم کو اچھی طرح پھینٹ لیں، اتنا کہ وہ بالکل سخت ہو جائے اور جس پیالے میں وہ کریم آپ رکھیں اس کو الٹآ بھی کریں تو کریم اس میں سے نہ گرے۔

٭ اب ایک جوسر میں چاکلیٹ بازار سے ملنے والی کوئی چاکلیٹ کے بار یعنی ثابت چاکلیٹ ڈال لیں، اس میں چینی، کوکو پاؤڈر، چاکلیٹ پاؤڈر، چاکلیٹ سیرپ اور دودھ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ پہلی مرتبہ اچھی طرح مکس کرکے لیکیوئیڈ تیار کرلیں اب اس میں پاؤڈر ملک ڈال کر پھر 4 سے 5 منٹ اچھی طرح چلائیں تاکہ گاڑھا پن آ جائے۔

٭ پھر اس میں برف کے ٹکڑے ڈال کر مزید 4 سے 5 منٹ کے لیے جوسر مشین چلا دیں، جتنا یہ مشین میں بلینڈ ہوگا، اتنا ہی ذائقہ اس کا اچھا ہوگا۔ اب ایک گلاس میں چاکلیٹ سیرپ اپنے ڈیزائن کے مطابق لگائیں اور پھر یہ جوس اس میں ڈال دیں، اب اس میں آئس کریم ڈالیں اور اوپر سے کریم کو لگائیں جیسے کیک پر ڈیکوریشن کے لیے لگاتے ہیں، تھوڑیا سا کوکوپاؤڈر اور چاکلیٹ پاؤڈر چھڑک دیں۔ لیجیے مزیدار چاکلیٹ شیک بن کر تیار ہے۔ اب کیجیے سروو اور بازار جیسا ذائقہ آپ کے گھر پر موجود ہے۔

By Humaira   |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   2888 Views   |   29 Aug 2023
Related Recipes
Reviews & Comments