دوپہر میں کچھ ہلکا مگر مزیدار کھانے کا دل ہے؟ بنائیں آسان سا ذائقہ دار مٹر پلاؤ، آلو کے کباب اور سلاد کے ساتھ

Looking for a delicious and healthy meal option. Try our دوپہر میں کچھ ہلکا مگر مزیدار کھانے کا دل ہے؟ بنائیں آسان سا ذائقہ دار مٹر پلاؤ، آلو کے کباب اور سلاد کے ساتھ, it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this دوپہر میں کچھ ہلکا مگر مزیدار کھانے کا دل ہے؟ بنائیں آسان سا ذائقہ دار مٹر پلاؤ، آلو کے کباب اور سلاد کے ساتھ is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.

اس موسم میں مٹر تو ہر گھر میں ہی آتے ہیں کیونکہ یہ سب کو ہی اچھے لگتے ہیں۔ کچھ لوگ اسے سالن میں ڈالتے ہیں تو کچھ سبزی میں اور زیادہ تر لوگ اسکا سادہ مٹر پلاؤ سلاد کے ساتھ کھانا پسند کرتے ہیں۔

تو آج ہم انھی شوقین افراد کیلیئے لائے ہیں مٹر پلاؤ کی آسان اور مزیدار ریسیپی، جسے آلو کے کباب اور سلاد کے ساتھ کھانے میں اسکا مزہ دو بالا ہوجائے گا۔

مٹر پلاؤ بنانے کا طریقہ:

۔ ایک دیگچی میں آدھا کپ تیل گرم کر کے اس میں 1 عدد پیاز (باریک کٹی ہوئی) ڈال کر گولڈن براؤن کرلیں، پھر اس میں ثابت گرم مصالحہ شامل کر کے ہلائیں

۔ اب ½ چمچ زیرہ اور 1 چمچ سونف، 3 ہری مرچ اور آدھا ٹکڑا ادرک کا کاٹ کر اچھے سے پیاز کو گولڈن کر کے اس میں 1 چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کریں

۔ پھر 500 گرام مٹر اور حسبِ ذائقہ نمک ڈال کر ہلائیں، اب ایک ٹماٹر ڈال کر تھوڑا سا بھون لیں اور اسکے بعد 4 کپ پانی شامل کرکے ڈھکن لگا دیں

۔ پانی میں ابال آنے لگے تو اس میں 4 کپ چاول، ½ چمچ سرکہ، 1 چمچ دھنیا پاؤڈر اور ½ چمچ گرم مصالحہ پاؤڈر ڈال کر چاولوں کو ہلائیں اور ڈھکن لگا کر پکنے دیں

۔ جب پانی سوکھنے لگے تو چولہا بلکل ہلکا کر کے اسے دم پر رکھ دیں، تھوڑی دیر بعد چیک کریں اگر دھواں آجائے تو چولہا بند کردیں۔

۔ مزیدار مٹر پلاؤ تیار ہے، اب اسے آلو کی ٹکیا (کباب) اور سلاد کے ساتھ نوش فرمائیںپلاؤ اور آلو کے کباب کی مکمل ریسیپی نیچے ویڈیو میں دی گئی ہے

By Salwa  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   3284 Views   |   07 Dec 2022
Related Recipes
Reviews & Comments