گھر پر مہمان آرہے ہیں اور کچھ مزیدار بنانا ہے تو آج بنائیں مبشر صدیقی کی بتائی ہوئی مشہور چولستانی چکن کڑاہی

Looking for a delicious and healthy meal option. Try our گھر پر مہمان آرہے ہیں اور کچھ مزیدار بنانا ہے تو آج بنائیں مبشر صدیقی کی بتائی ہوئی مشہور چولستانی چکن کڑاہی, it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this گھر پر مہمان آرہے ہیں اور کچھ مزیدار بنانا ہے تو آج بنائیں مبشر صدیقی کی بتائی ہوئی مشہور چولستانی چکن کڑاہی is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.

عام کڑاہی تو ہم اکثر ہی کھاتے ہیں آج ہم آپ کے لئے لائے ہیں چولستانی چکن کڑاہی بنانے کی ترکیب جو آزما کر آپ بھی گھر میں بنا سکیں گے چولستانی کڑاہی آسانی سے۔

اجزاء

تیل۔۔۔ ایک کپ
مرغی۔۔۔ ایک کلو
لہسن ادرک پیسٹ۔۔۔ 2 کھانے کے چمچ
نمک۔۔۔ حسبِ ضرورت
ٹماٹر۔۔۔ 5 عدد
کٹی مرچ۔۔۔ ایک چائے کا چمچ
پسی لال مرچ۔۔۔ ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ
پسی کالی مرچ۔۔۔ ایک چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ
ہری مرچیں۔۔۔ 4 سے 5 عدد
دہی۔۔۔ ایک کپ
ہرا دھنیا اور ادرک۔۔۔ گارنش کے لئے

ترکیب:

سب سے پہلے ایک لوہے کی بڑی کڑاہی لیں، اب اس میں تیل ڈالیں اور ساتھ ہی چکن شامل کریں، پھر اس ادرک لہسن کا پیسٹ، میں نمک اور ٹماٹر شامل کریں اسے گلنے تک پکائیں پھر اس میں بتائے گئے تمام مصالحے شامل کریں، اب اسے اچھی طرح بھونیں پھر اس میں ہری مرچیں اور دہی شامل کر کے مزید بھونیں جب چکن اچھی طرح گل جائے مصلحہ بھن جائے اور تیل اوپر آ جائے تو اسے ڈش میں نکال کر اوپر سے ادرک اور ہرا دھنیا چھڑک دیں، گرما گرم نان کے ساتھ چولستانی چکن کڑاہی پیش کریں۔

By Shahzad  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   4716 Views   |   23 Apr 2023
Related Recipes
Reviews & Comments