مچھلی کو دھو کر چھلکا نہیں اُتارتے ۔۔ ایرانی لوگ مچھلی کو گھر میں کس طرح پکاتے ہیں ؟ ذائقہ دار مچھلی کی خاص ریسیپی

Looking for a delicious and healthy meal option. Try our مچھلی کو دھو کر چھلکا نہیں اُتارتے ۔۔ ایرانی لوگ مچھلی کو گھر میں کس طرح پکاتے ہیں ؟ ذائقہ دار مچھلی کی خاص ریسیپی, it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this مچھلی کو دھو کر چھلکا نہیں اُتارتے ۔۔ ایرانی لوگ مچھلی کو گھر میں کس طرح پکاتے ہیں ؟ ذائقہ دار مچھلی کی خاص ریسیپی is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.

ایران میں مچھلی کے شوقین لوگوں کی تعداد شاید پاکستان سے زیادہ ہے۔ وہاں کے لوگ اس گرم غذا کو کھانا دوسروں کے مقابلے میں زیادہ پسند کرتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ اس کا ذائقہ بہت منفرد ہوتا ہے اور یہ اس کو تین چار مصالحوں کے ایک امتزاج سے پکاتے ہیں۔ ان کا طریقہ عام پاکستانیوں سے زیادہ الگ اور حیران کُن ہے۔

اجزاء:

مچھلی ایک کلو
آئل 3 کپ
لال مرچ پاؤڈر 1 چمچ
پسی ہوئی لال مرچ 2 چمچ
ہرا مصالحہ 1 چمچ
کالی مرچ 1 چمچ
ہلدی آدھا چمچ
نمک حسبِ ضرورت
ہرا دھنیا ایک گٹھی کٹا ہوا
لونگ، دارچینی، زیرہ بھنا اور پسا ہوا
اجوائن آدھا چمچ
سرکہ آدھا کپ
ٹماٹر کا پیسٹ 1 چمچ
دہی 1 کپ
کورن فلور 1 چمچ
بیسن 1 چمچ
لہسن ادرک کا پیسٹ آدھا چمچ

طریقہ:

٭ سب سے پہلے مچھلی کو دھو لیں۔
٭ ایرانی عام لوگ اس کا چھلکا نہیں اتارتے۔ لیکن پاکستانی انداز میں پکانے کے لیے آپ اس کا چھلکا اتار لیں۔
٭ مچھلی کو دھو کر اس میں نمک اور سرکہ لگا کر 2 گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔
٭ اب ایک کُکر میں تھوڑا سا پانی ڈالیں اور سرکہ لگی ہوئی مچھلی کو ڈال کر ہلکی آنچ پر 15 منٹ پکنے دیں اور اس کو نچوڑ لیں کہ سارا پانی نکل جائے۔
٭ ایک برتن میں اس مچھلی کو رکھیں ساتھ ہی گرم مصالحہ، لہسن ادرک کا پیسٹ، اجوائن، کالی مرچ، لال مرچ، دھنیا، ہلدی، مچھلی کا مصالحہ لگا کر رکھ دیں اور 20 منٹ کے لئے ڈھکن دیں۔
٭ پھر کڑاہی میں آئل گرم کرکے اس مچھلی کو ڈیپ فرائی کرلیں۔
٭ ایک پیالے میں دہی اور ٹماٹر کا پیسٹ مکس کریں اس میں نمک اور مرچ اپنے ذائقے کے حساب سے ڈال کر رائتہ تیار کرلیں۔
٭ لیجیے مزیدار ایرانی سٹائل میں مچھلی تیار ہے اب اس کو افغانی روٹی کے ساتھ سروو کریں۔

By Humaira  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   3115 Views   |   19 Dec 2022
Related Recipes
Reviews & Comments