لہسن کی چٹنی
اجزاء:
پکوڑوں کے ساتھ کچھ چٹکھارے دار ہوجائے ؟ بنائیں لہسن کی ایسی مزیدار چٹنی جو آپ نے پہلے کبھی نہیں کھائی ہوگی
چٹنیاں ہمارے یہاں کھانوں اور تلی ہوئی چیزوں کے ساتھ بہت ذوق و شوق سے کھائی جاتی ہے، خاص کر وہ لوگ اسکا استعمال بہت کرتے ہیں جو چٹکھارے دار کھانا پسند کرتے ہیں۔ اسی لیئے خواتین بھی گھر میں نئی نئی ریسیپیز بنا کر ٹرائے کرتی رہتی ہیں۔
ویسے تو لہسن کی چٹنی سب ہی بناتے ہیں لیکن آج جو ریسیپی ہم آپ کے ساتھ شئیر کر رہے ہیں وہ کچھ خاص ہے، اور اسے بنانا بھی آسان ہے۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں
ترکیب:
۔ سب سے پہلے ایک پیالی سوکھی ہوئی لمبی لال مرچ لے لیں اور اس کے اوپر کا حصہ نکال کر اس میں ایک گلاس پانی ڈال کر اسے بِھگا رہنے دیں 20 منٹ تک
۔ اس کے بعد اسے گرینڈر میں ڈال کر باریک پیس لیں اور اسکا پیسٹ بنا کر سائیڈ پر رکھ دیں
۔ اب ایک پین میں تین چوتھائی کپ تیل ڈال کر اسے گرم کریں پھر اس میں 3، 3 چمچ باریک کٹا ہوا لہسن اور ادرک شامل کرکے اسے درمیانی آنچ پر پکائیں تا کہ لہسن کا کچا پن نکل جائے
۔ ادرک لہسن سنہری ہونے لگے تو اس میں مرچی کا پیسٹ ڈال کر تھوڑا بھونیں، پھر 1 چمچ سفید سرکہ، 1 چمچ سویا ساس، 2 چمچ چلی ساس اور 3 چمچ کیچپ شامل کر کے پکائیں
۔ پھر 1 چمچ نمک اور دیڑھ چمچ چینی ڈال کر تب تک بھونیں جب تک کہ اس کا پانی سوکھ جائے اور تیل اوپر آنے لگے
۔ اب چولہا بند کر کے چٹنی کو پیالے میں نکال لیں، مزیدار لہسن کی چٹنی تیار ہے۔ اسے آپ کانچ کی برنی میں بھر کر بھی رکھ سکتے ہیں فریج میں۔
Posted By: Humaira, Karachi
Add Your Recipe