لڈو کی کھیر
اجزاء:
لڈو ۔۔ ایک پاؤ
دودھ ۔۔ ایک کلو
پاؤڈر ملک ۔۔ آدھا کپ
پسا ناریل ۔۔ آدھا کپ
بادام ۔۔ 4/1 کپ
پستہ ۔۔ 4/1 کپ
کیوڑہ ۔۔ ایک چائے کا چمچہ
چاندی ورق ۔۔ گارنش کے لئے
ترکیب:
دودھ میں پاؤڈر کا دودھ گھول لیں۔ اب اس میں لڈو توڑ کر ڈالیں اور چولہے پر پکنے کے لئے رکھیں۔ جب گاڑھا ہوجائے تو ناریل، بادام اور پستہ شامل کرکے پکنے دیں۔ سرونگ ڈش میں نکال لیں۔ اوپر سے چاندی کا ورق اور بچے ہوئے بادام، پستہ شامل کر کے سرو کریں۔
Chef Sara Riaz,Posted By: Amna Iqbal,
Add Your Recipe