ایک پین میں سوکھی خوبانیوں کے بیج نکال کر اس میں چینی ڈال کر ابلنے کےلئے رکھ دیں۔
خوبانیاں ابل جائیں تو انہیں بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کرکے پیسٹ بنالیں۔
ایک پیالے میں ونیلا کسٹرڈاور آدھا کپ پانی ڈال کر مکس کریں۔
ایک الگ پین میں دودھ کو ابلنے کے لئے رکھیں اس میں دو کھانے کے چمچ چینی شامل کریں اور پھر اس میں ونیلا کسٹرڈ مکس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
کسٹرڈ تیار ہو جائے تو چولہا بند کردیں۔
اب گلاس میں ایک تہہ ونیلا کسٹرڈ اور دوسری تہہ خوبانی کے میٹھے کی لگائیں۔
پھر کریم کو اچھی طرح پھینٹ کر اوپر ڈالیں۔
آخر میں بادام ڈال کر سرو کریں۔