خوبانی کا میٹھا
اجزاء:
سوکھی خوبانی ۔۔ آدھا کلو
پانی ۔۔ ایک لیٹر
دودھ ۔۔ آدھا کلو
کریم ۔۔ آدھا کپ
چینی ۔۔ 250 گرام
کٹے بادام ۔۔ 20-15 عدد
ونیلا کسٹرڈ ۔۔ تین کھانے کے چمچے
ترکیب:
آدھا کلو سوکھی خوبانیوں کے بیج نکال کر دو ٹکڑے کریں اور ہلکی آنچ پر پکال کر نرم کرلیں۔ اب ایک لیٹر پانی میں 250 گرام چینی ڈال کر شیرہ بنائیں۔ اب پکی خوبانیوں اور شیرے کو بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈر کرلیں۔ اس کے تین کھانے کے چمچے ونیلا کسٹرڈ تیار کر کے اس کے اوپر خوبانی کا میٹھا ڈال دیں۔ اب آدھا کریم کو اچھی طرح پھینٹ کر اوپر ڈالیں۔ آخر میں 20-15 عدد بادام ڈال کر سرو کریں۔
Chef Rida Aftab,Posted By: Yusra Jamshed,